اب پتہ چلا زندگی کتنی خوبصورت ہے۔۔۔بڑھاپے میں نئی زندگی کا آغاز کرنے والے ستارے
|
|
شادی ایک ایسا رشتہ ہے جسے زندگی کا ایک خوبصورت ترین
باب کہیں تو غلط نہیں ہوگا۔۔۔شوبز ستاروں میں ایسے کئی نام ہیں جنہوں نے
زندگی کے مشکل ترین دن گزارنے کے بعد بڑھاپے میں اس کو یا تو پہلی بار یا
پھر ایک اور بار چنا اور اب خوش اور آباد ہیں- |
|
بشریٰ انصاری |
زندگی کے کئی سال ایک ایسے رشتے میں گزارنے کے بعد جہاں
اپنی خواہشات کو دبا کر بہت کچھ سہا اور اپنے ہر درد کو دل میں رکھا۔۔۔بشریٰ
انصاری نے ساٹھ سال کی عمر میں زندگی کو ایک بار پھر جینے کا سوچا اور
انڈسٹری کے ایک اور ڈائریکٹر اقبال حسین سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔۔۔یہ
کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا۔۔۔بہت کچھ تھا جس سے وہ ڈرتی تھیں۔۔۔۔ایک طرف ان
کی سالوں کی کمائی وہ عزت تھی جس سے وہ عشق کرتی تھیں، اور ایک طرف اپنا دل
اور اپنی زندگی تھی۔۔۔بشری انصاری نے اپنے دل کو جیت دینے کی ٹھانی اور یہ
ایک ایسا فیصلہ تھا جس میں انہیں ہار نہیں بلکہ جیت ہی ملی اور نا تو ان کی
عزت میں کوئی کمی آئی اور نا ہی ان کے دل کا نقصان ہوا۔۔۔بلکہ وہ پہلے سے
بھی زیادہ نکھر گئیں- |
|
|
ثمینہ احمد |
اداکارہ ثمینہ احمد نے ایک طویل عرصہ اپنے جذبات اور
اپنی خواہشات کو پس پشت ڈال کر صرف اپنے بچوں اور اپنے گھر کا سوچا۔۔۔وہ یہ
بھول گئی تھیں کہ بھری جوانی میں شوہر کی بے وفائی اور دئیے ہوئے سانحے نے
انہیں پتھر کی طرح سخت بنا دیا تھا۔۔۔لیکن منظر صہبائی کے زندگی میں آنے کے
بعد بہار نے اپنے رنگوں کی برسات کردی۔۔۔گو کہ منظر صہبائی ان سے تین برس
عمر میں چھوٹے تھے لیکن 74 سال کی ثمینہ احمد کے چہرے پر آج بھی وہی رنگ
پہلے جو کسی خوبصورت خواب کی طرح ہوتے ہیں۔۔۔انہوں نے ہاں کردی اور ان کے
بچوں نے بھی ان کا بہت ساتھ دیا۔۔۔اب وہ اور بھی حسین اور پہلے سے جوان نظر
آتی ہیں |
|
|