|
|
ماں بننا یقیناً ایک بہت خوشی کی خبر ہے۔۔۔لیکن ہمارے
معاشرے میں ابھی بھی اس بات کو کھل کر بتانے سے گریز کیا جاتا ہے اور مناسب
وقت پر جب بچے کی آمد ہو تو سب کے سامنے ظاہر کیا جاتا ہے۔۔۔لیکن وقت بدلتا
جا رہا ہے اور انڈسٹری میں پریگنینسی فوٹو شوٹس کے علاوہ خبر کو باقاعدہ
سنانے کا ٹرینڈ بڑھتا جا رہا ہے۔۔۔ |
|
سارہ خان |
سارہ خان کی طبعیت خراب ہوئی تو ان کے شوہر نے سوشل
میڈیا پر اس کی تصاویر شیئر کیں۔۔۔لیکن کھل کر نہیں بتایا کہ آخر وجہ کیا
ہے۔۔۔ہماری ویب نے تو اپنے ساتھیوں کو سب سے پہلے یہ خبر دے دی تھی کہ سارہ
خان کے گھر خوشی کی خبر آنے والی ہے لیکن پھر سارہ خان نے باقاعدہ اپنے اس
نئے سفر کا اعلان سوشل میڈیا پر کر دیا اور اپنے رب کا شکر بھی ادا کیا۔۔۔ |
|
|
فاطمہ آفندی |
فاطمہ آفندی نے تو باقاعدہ اس خبر کی فوٹو شوٹ کروائی
اور دوسری بار جب ماں بنیں تب بھی اس خبر کو سب سے شیئر کیا۔۔۔انہوں نے
اپنے اس سفر کو نا صرف سب کے ساتھ شیئر کیا بلکہ یہ بتایا کہ وہ کس طرح یہ
وقت گزاریں گی کیونکہ ان کا پہلے بھی ایک بچہ ہے اور اب دو کی ذمہ داری کو
انہوں نے نبھانا ہے۔۔۔ |
|
|
فضا علی |
فضا علی شادی کے کئی سال بعد ماں بننے کے عمل سے گزری
تھیں اور ان کے لئے یہ خبر بہت ہی بڑی تھی۔۔۔انہوں نے اپنی بیٹی کی پوری
پریگنینسی میں سب کے سامنے اپنی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ساتھ یہ بھی
بتایا کہ وہ کس طرح اپنی صحت کا خیال رکھ رہی ہیں۔۔۔وہ باقاعدہ دیسی گھی کے
پراٹھے کھاتی ہیں اور بچے کے لئے شاپنگ بھی کر رہی ہیں۔۔۔اب ان کی بیٹی
پورے چھے سال کی ہوچکی ہیں اور یہ چھے سال پرانی بات ہے جب انہوں نے اپنی
پریگنینسی کو دنیا سے شیئر کیا تھا- |
|