|
|
انڈسٹری میں ایسی کئی اداکارائیں ہیں جن کی اپنی شہرت
اور پیسہ تو دنیا کو دکھائی دیتا ہے لیکن ان کے شوہر کیا کماتے ہیں اور کیا
نوکری کرتے ہیں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔۔۔شوبز میں ایسے کئی بڑے بڑے نام ہیں
جن کے شوہر کی نوکری یا کمائی کے ذریعے کا زیادہ ذکر نہیں کیا جاتا یہ
دکھنے سے کافی امیر لگتے ہیں- |
|
رباب ہاشم |
اداکارہ رباب ہاشم نا صرف خوبصورت بلکہ بہت ہی گریس فل
اداکارہ ہیں۔۔۔انہوں نے جتنے بھی پراجیکٹس میں کام کیا اس میں خود کو بہت
طریقے سے آگے لائیں۔۔۔جب ان کی شادی کا وقت آیا تو ایک میرج بیورو والی
خاتون مسز خان نے ہی ان کا رشتہ کروایا۔۔۔رباب ہاشم کے شوہر امریکہ میں
رہائش پزیر تھے اور بزنس مین ہیں۔۔۔رباب کو ان کے شوہر کی طرف سے پیسہ کی
کوئی کمی بھی نہیں اور مالی اعتبار سے وہ اس معاملے میں خاصی خوش قسمت ہیں۔۔۔ |
|
|
صنم چوہدری |
صنم چوہدری ایک خوبصورت چہرہ ہیں انڈسٹری کا جنہوں نے
وقتی طور پر کام سے تو کنارہ کیا ہے لیکن مستقبل میں ان کا ارادہ ہے
انڈسٹری کو جوائن کرنے کا۔۔۔انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران اچانک ہی شادی کا
اعلان کردیا اور اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔۔۔ان کے شوہر سومی
چوہان امریکہ میں گلوکار ہیں اور کافی مشہور ہیں۔۔۔اس لئے صنم چوہدری کو
مالی اعتبار سے ایک کھاتا پیتا گھرانہ ملا ہے۔۔۔ |
|
|
ریما خان |
اداکارہ ریما خان ابھی تک خوبصورتی میں کسی سے کم
نہیں۔۔۔شادی کو تو ان کے سات سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے لیکن مالی اعتبار
سے وہ کافی مضبوط ہونے کے باوجود اپنے شوق کو نہیں چھوڑ پائیں اور انڈسٹری
میں ابھی بھی کام کر رہی ہیں۔۔۔ان کے شوہر امریکہ ایک بہترین ڈاکٹر ہیں اور
ریما خان ان کے ساتھ بہت خوش ہیں۔۔۔ |
|