سحری میں انہیں ابلے ہوئے انڈے اور بلیک کافی ضرور ملنی چاہیے… 5 شوبز ستارے رمضان میں اسمارٹ نظر آنے کے لیے کیا کھاتے ہیں؟

image
 
گزشتہ کئی سالوں سے رمضان المبارک کا مہینہ گرمی کے موسم میں آرہا ہے ایسے میں سیلیبریٹیز جو اپنی فٹنس اور خوبصورتی کے حوالے سے پہلے ہی ہہت حساس ہوتے ہیں رمضان کے مہینے میں اپنی صحت پر مذید توجہ دینے لگتے ہیں اور سحر و افطار میں ایسی خوراک کھاتے ہیں جن سے انھیں توانائی بھی ملے لیکن وزن میں اضافہ نہ ہو۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ ہماری پسندیدہ شخصیات سحرو افطار میں کیا کھانا پسند کرتے ہیں۔
 
1- فیصل قریشی
فیصل قریشی جنھوں نے حال ہی میں اپنا وزن کم کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ “میں افطار کے وقت ایک پیالہ بھر کے تربوز کھانا پسند کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ میں پنیر اور کبھی کبھار گریدار میوے بھی کھاتا ہوں اور تھوڑی دیر بعد گھر میں جو بھی کھانا پکا ہو وہ کھا کر سوجاتا ہوں“ جبکہ سحری کے لئے فیصل نے بتایا کہ وہ دودھ دلیا اور اکثر انڈا ڈبل روٹی اور کافی پی کر روزہ رکھتے ہیں۔
image
 
2- بلال اشرف
بلال اشرف اپنی فٹنس کے حوالے سے کافی سنجیدہ رہتے ہیں انھوں نے بتایا کہ وہ کھجور اور پانی سے روزہ کھولتے ہیں، بلال نے کہا کہ“میں کھجور کے علاوہ کوئی پھل کھاتا ہوں اور اکثر پانی میں لیموں ملا کر پیتا ہوں“ سحری کے لئے بلال ابلے انڈے کھاتے ہیں اور بلیک کافی پیتے ہیں۔ اس کے علاوہ بلال رمضان میں ہر قسم کی تلی ہوئی اور باہر کی غذا سے پرہیز کرتے ہیں۔
image
 
3- ارمینہ خان
ارمینہ خان کہتی ہیں کہ وہ افطار کھجور اور پانی سے ہی کرتی ہیں اور اس کے بعد بلیک کافی پیتی ہیں۔ ارمینہ نے بتایا کہ“میں افطار کے بعد وقفے سے تھوڑا تھوڑا کھاتی ہوں جس میں پھل کو زیادہ اہمیت دیتی ہوں“
image
 
4- کنزا ہاشمی
کنزا ہاشمی رمضان میں ڈٹ کر کھانے کو فوقیت دیتی ہیں ان کے افطار میں روایتی پکوڑے، اسپرنگ رولز، فروٹ چاٹ وغیرہ شامل ہیں۔ کنزا کہتی ہیں کہ“رمضان واحد مہینہ ہے جس میں میں اپنی ڈائیٹ کے بارے میں نہیں سوچتی اور سحر و افطار میں وہی کھاتی ہوں جو مجھے پسند ہوتا ہے البتہ پانی کی کمی نہ ہو اس بات کا بہت خیال رکھتی ہوں۔
image
 
5- سمیع خان
اداکار سمیع خان کہتے ہیں کہ انھیں کھجور سے روزہ افطار کرنا ہت پسند ہے اور روزے میں وہ صحت مند رہنے کے لئے مناسب کیلوریز والی غذا استعمال کرتے ہیں۔ سمیع کہتے ہیں“ اس سال میں نے اپنا افطار تبدیل کیا ہے اب بجائے پکوڑے اور فروٹ چاٹ کھانے کے میں روزہ کھولنے کے بعد کھانا کھاؤں گا“
image
YOU MAY ALSO LIKE: