|
|
عائشہ عمر ایک عرصے سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ
ہیں۔ عائشہ ان خوبصورت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنھیں دیکھ کر ان کی عمر
کا صحیح اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود عائشہ نے ابھی تک
شادی نہیں کی۔ جب ایک انٹرویو کے دوران میرا سیٹھی نے عائشہ سے اس بارے میں
سوال کیا تو عائشہ نے جواب دیا کہ “مجھے ایک ایسا جیون ساتھی چاہیے جو ہر
انسان کی عزت کرتا ہو، کسی کو اپنے قابو میں رکھنے کی کوشش نہ کرے اس کے
علاوہ بذلہ سنج ہو، اپنی صحت کا خیال رکھتا ہو، محبت کرنے والا اور خیال
رکھنے والا ہو کیونکہ میں کسی ایسے شخص سے متاثر نہیں ہوسکتی جو اپنی ذات
سے لاپرواہ ہو“ |
|
والدہ کو دیکھ کر میں نے
سبق حاصل کیا کہ۔۔۔ |
عائشہ کہتی ہیں کہ وہ عورتوں کے حقوق کے لئے اس وجہ سے
بات کرتی ہیں کیونکہ انھوں نے اپنی والدہ کی زندگی سے سبق حاصل کیا ہے کہ
عورت کو مضبوط ہونے کی ضرورت کیوں ہے۔ اس بات کے لئے انھوں نے اپنے بچپن کا
حوالہ دیا کے جب ان کے والد کی وفات ہوئی تو ان کی والدہ جو اپنے حق کے لئے
آواز نہیں اٹھا سکتیں تھیں انھیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا اسی لئے
عائشہ نے زندگی میں ایک مضبوط عورت کے طور پر ابھرنے کا فیصلہ کیا۔ |
|
|
|
جو ہم دوسروں کو دیتے
ہیں ہمیں بھی وہی ملتا ہے |
عائشہ کہتی ہیں کہ انھوں نے مختلف سفر کے دوران سیکھا ہے
کہ ہم جو دوسروں کو دیتے ہیں وہی ہمارے پاس لوٹ کر آتا ہے۔ اگر سوشل میڈیا
پر کوئی غصے سے بات کرتا ہے تو بجائے انھیں اسی انداز میں جواب دینے کے اگر
ہم پیار سے بات کرلیں گے تو ان کا انداز بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔ کیونکہ شاید
ان کی زندگی میں اچھے رویوں کی کمی ہے تبھی وہ اتنے تلخ ہوگئے ہیں اس لئے
انھیں بہتر کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے خود کو بہتر بنایا جائے۔ |
|
|
|
اپنے تعلیمی سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے عائشہ عمر نے
بتایا کہ انھیں پینٹنگ سے دلچسپی تھی اس لئے انھوں نے آرٹ میں ہی گریجویٹ
کیا البتہ شوبز جوائن کرلینے کی وجہ سے وہ پینٹنگ کو وقت نہیں دے سکیں۔ |