میں ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہوں۔۔میرے پاس ثبوت ہیں، اداکارہ ہانیہ کا دعویٰ

image
 
ابھی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین دوسری شادی کے بعد تنقید سے باہر بھی نا آپائے تھے کہ انڈسٹری میں چھوٹے موٹے کردار کرنے والی غیر معروف اداکارہ ہانیہ نے بھی یہ دعویٰ کردیا کہ ان کی شادی باقاعدہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے ہوئی۔۔۔
 
یہ سلسلہ کافی دنوں سے چل رہا تھا اور وہ اپنی فیس بک آئی ڈی سے اکثر اوقات اپنی اور عامر لیاقت حسین کی ویڈیو کالز کے اسکرین شاٹس اور ویڈیوز شیئر کرتی رہیں۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے ان کی اور ان کی فیملی کی ڈاکٹر عامر لیاقت سے بات چیت ہوتی رہی اور ہماری محبت کو دیکھتے ہوئے گھر والوں نے ہماری شادی کروا دی۔۔۔لیکن ان کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر نے اس شادی اور اس محبت کے خلاف ایک مہم شروع کردی۔۔۔
 
image
 
ڈاکٹر عامر لیاقت کے موبائل پیغامات کا ایک سلسلہ بھی اسکرین شاٹس کے ذریعے انہوں نے شیئر کیا جس میں عامر لیاقت نے بارہا اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔۔۔اس معاملے کی سچائی کا ابھی بھی باقاعدہ سامنا ڈاکٹر عامر لیاقت یا ان کی دوسری اہلیہ نے نہیں کیا۔۔۔
 
image
 
اداکارہ ہانیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے چار بار خود کشی کی کوشش کی، ڈاکٹر عامر لیاقت کے کہنے پر انہوں نے اپنی والدہ اور والد پر ہاتھ بھی اٹھایا۔۔۔لیکن اب طوبیٰ کی باتوں میں آکر ڈاکٹر صاحب نے مجھے تنہا کردیا ہے۔۔۔۔
 
image
 
ہانیہ کے دل اور دماغ میں کیا چل رہا ہے یہ ابھی تک کسی کو نہیں پتہ لیکن بہت ساری باتوں سے یہ تو ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا اور ڈاکٹر عامر لیاقت کا کوئی نا کوئی تعلق ضرور ہے۔۔۔دوسری طرف ان کی دوسری اہلیہ کی طرف سے مکمل خاموشی ہے اور کوئی بھی بیان کسی بھی حوالے سے نہیں آیا۔۔
 
image
YOU MAY ALSO LIKE: