|
|
سونیا حسین ایک محنتی اور باصلاحیت فنکارہ ہیں جنھوں نے
گزشتہ کئی سالوں کی محنت سے ناصرف اداکاری کے شعبے میں خود کو منوایا ہے
بلکہ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی نام کمایا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو سونیا
حسین کی زندگی کے کچھ ایسے حقائق سے آگاہ کرنے جارہے ہیں جن سے آپ یقیناً
آگاہ نہیں ہوں گے۔ |
|
1- بچپن بہت اچھا نہیں
گزرا |
سونیا کی والدہ کو دو بیٹیاں پیدا کرنے کے جرم میں سسرال
والوں اور شوہر کی جانب سے کافی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ
ہمیشہ ڈپریشن کا شکار رہیں اور بڑی بیٹی ہونے کی وجہ سے سونیا کا بچپن ماں
کو پریشانی کی حالت میں دیکھتے ہوئے گزرا۔ |
|
2- کم عمری سے ہی کمانا
شروع کردیا |
سونیا نے معاشی مسائل کی وجہ سے صرف 14 سال کی عمر سے
کمانا شروع کردیا وہ 500 ماہانہ پر ہر بچے کو ٹیوشن پڑھاتی تھیں اور ان
پیسوں سے اپنی فیس دینے کے علاوہ گھر کا ضروری سامان لیتی تھیں۔ آج انھیں
دیکھ کر کون اندازہ لگا سکتا ہے کہ سونیا حسین کا ماضی اتنا سخت گزرا ہوگا- |
|
|
|
3- اداکارہ بننے کا نہیں
سوچا تھا |
سونیا نے فزیالوجی کی تعلیم حاصل کی تھی اور وہ اسی شعبے
میں آگے بڑھنا چاہتی تھیں البتہ انھوں نے کالج میں ہونے والے آڈیشن میں
شوقیہ حصہ لیا جس پر ڈائریکٹر کی جانب سے انھیں سیلیکٹ بھی کرلیا گیا تو ان
کے والد نے ان سے اداکاری میں قسمت آزمانے کا کہا جس کے بعد انھوں نے
ایکٹنگ کی شروعات کی اور پھر ایک کے بعد ایک ڈرامہ کرکے وہ کامیاب ہوتی
گئیں اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔ |
|
4- اپنے خاندان سے بہت
قریب ہیں |
سونیا نے ساری زندگی اپنے خاندان کی ذمہ داری اٹھائی اس
کے باوجود انھوں نے کبھی بہن بھائی کو بوجھ نہیں سمجھا بلکہ ہمیشہ ان سے
محبت کی۔ سونیا کہ دو چھوٹی بہنیں اور ایک بھائی ہے اور سونیا کہتی ہیں کہ
وہ ان سے دور رہنے کا تصور بھی نہیں کرسکتیں۔ |
|
|
|
5- لوگوں کو خوش رکھنے
کی کوشش نہیں کرتیں کیونکہ... |
سونیا نے کئی انٹرویو میں یہ بات کہی ہے کہ وہ لوگوں کو
خوش رکھنے پر یقین نہیں رکھتیں کیوں کہ ان کے والد نے صرف اپنے گھر والوں
کو خوش کرنے کے لئے اپنے بیوی بچوں سے دوری اختیار کرلی تھی اس وجہ سے وہ
اس چیز کو سخت ناپسند کرتی ہیں- |