|
|
کہتے ہیں شادی ہوتی ہے تو پھر مرد شوہر جیسا بن جاتا ہے
اور عورت بیوی جیسی۔۔۔دوستی کا رشتہ کہیں پیچھے چھوڑ آتے ہیں۔۔۔کچھ جگہ یہ
بات صحیح ہے اور کچھ جگہ غلط۔۔۔شوبز میں بھی ایسے کئی ستارے ہیں جو شادی سے
پہلے ایک دوسرے کے بہترین دوست تھے۔۔۔ |
|
نعمان مسعود اور ثمرین
نعمان |
نعمان مسعود کی زندگی میں دو بار شادی جیسی خوشی آئی
لیکن وہ کامیاب نا ہوپائی۔۔۔وہ اپنی زندگی میں گم تھے تو ان کی دوستی
پروڈکشن کی ایک خاتون ثمرین سے ہوئی۔۔۔ثمرین کو شادی سے کوئی اتنی دلچسپی
نہیں تھی۔۔۔لیکن جب دونوں کی دوستی ہوئی تو یہ فیصلہ لینے میں نعمان مسعود
نے بالکل دیر نہیں کی کہ ثمرین ہی اصل میں وہ خاتون ہیں جنہیں انہیں اپنے
گھر کی ملکہ بنانا چاہئے۔۔۔اور یوں دو دوست ایک ہوگئے۔۔۔اور آج تک یہ
دوستوں جیسی ہی زندگی گزار رہے ہیں- |
|
|
سلمیٰ اور اظفر |
سلمیٰ اور اظفر کی گہری دوستی تھی۔۔۔دونوں کافی عرصہ ایک
ساتھ کام کرتے رہے۔۔۔ڈرامہ کے دوران بھی انہوں نے اپنی اس دوستی کو قائم
رکھا۔۔۔لیکن پھر شادی کے بعد اس دوستی میں اس وقت فاصلے آنے شروع ہوئے جب
سلمیٰ کی زندگی میں ان کی بیٹی آئی اور انہوں نے بیٹی کی خاطر خود کو
انڈسٹری سے دور کیا۔۔۔اظفر کو لگتا تھا کہ یہ بچی ان کے درمیان آئی اس لئے
دوستی ختم ہوگئی لیکن درحقیقت سلمیٰ اور اظفر ایک دوسرے کو سمجھ ہی نہیں
پارہے تھے،۔۔۔۔اس لئے یہ رشتہ اور یہ دوستی سب ختم ہوگیا۔۔۔ |
|
|
صنم جنگ اور قسام |
صنم جنگ جب آغاز میں آئیں تو ایک وی جے تھیں اور وہ خود
نہیں جانتی تھیں کہ ان کا یہ شو انہیں آسمان کی اونچائیوں پر لے جائے
گا۔۔۔لیکن جب وہ اس شہرت کے آسمان کو چھونے لگیں تب بھی وہ ایک شخص کو نہیں
بھولیں اور وہ تھا ان کے بچپن کا دوست قسام۔۔۔دونوں کی دوستی اور شادی کا
عہد کبھی نہیں بدلا۔۔۔اور آج بھی شادی کے بعد بھی ان کی دوستی میں بالکل
فرق نہیں آیا- |
|