|
|
کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں۔۔۔انسان اب خود کو بہتر
سے بہتر بنانے کے لئے ہر حربہ استعمال کرتا ہے۔۔۔ایک ایسی جنگ ہے جس میں
خوبصورت بننے کے لئے کسی حد کی کوئی قید نہیں۔۔۔شوبز میں تو اس کا بے دریغ
استعمال ہوتاہے۔۔۔ایسی کئی خواتین ہیں جو اب پلاسٹک کی گڑیا معلوم ہوتی ہیں۔۔۔ |
|
ماہ نور بلوچ |
اداکارہ ماہ نور بلوچ کی عمر کو لے کر ہر کوئی حیران
ہوتا ہے۔۔۔ایک عورت نانی بننے کے باوجود دن بہ دن حسین اور کم عمر نظر آتی
ہے۔۔۔اس کا راز جاننے کے لئے ماہ نور بلوچ کو غور سے دیکھیں۔۔۔وہ اپنی
پرانی شکل کے مقابلے میں اب آپ کو کسی گڑیا کی مانند دکھائی دیں گی۔۔۔انہوں
نے اپنے چہرے پر اتنا کام کروایا ہے کہ اب ان کی جلد بھی پتلی ہو چکی
ہے۔۔۔اور اکثر وہ پلاسٹک کی لگتی ہیں۔۔۔ |
|
|
ندا یاسر |
ندا یاسر نے اپنے چہرے پر جتنا بھی کام کروایا اگر وہ
صحیح ہوتا تو کیا ہی بات تھی ۔۔۔لیکن افسوس کہ اب وہ صحیح سے ہنس بھی نہیں
پاتیں۔۔۔گزشتہ دنوں وہ ایک شو میں جذباتی ہوئیں اپنی والدہ کے حوالے سے
لیکن ان کے ایکسپریشنز نکل ہی نا پائے۔۔۔وہ نا رو پارہی تھیں نا صحیح سے
منہ کھول پا رہی تھیں۔۔۔اس بار جس نے بھی ان کے منہ پر کام کیا ہے غلط
کردیا ہے۔۔۔ |
|
|
مونا لیزا |
اداکارہ مونا لیزا اب سارہ لورین بن چکی ہیں لیکن وہ بھی
کسی پلاسٹک کی گڑیا سے کم نہیں۔۔۔ان کے چہرے کی جلد اتنی پتلی ہے کہ وہ
دھوپ میں زیادہ دیر کھڑی نہیں ہو سکتیں۔۔۔کیونکہ چہرے پر انجیکشنز سے لے کر
جسم کے ہر عضو کو انہوں نے حسین بنانے کی کوشش کی اور اب وہ حسین تو بن گئی
ہوں گی لیکن ساتھ ہی ایسا پلاسٹک بن چکی ہیں جو گرمی میں پگھل جاتا ہے۔۔۔ |
|
|
متیرا |
متیرا نے اپنا ہر کام بہترین کروایا ہے۔۔۔ان کی زیادہ تر
سرجریز یا تو پاکستان میں ہوئیں یا پھر دیگر ممالک میں۔۔۔انہوں نے جسم کے
ہر حصے کی سرجری کروائی ہے اور وہ اس بات کا کھل کر اقرار بھی کرتی ہیں کہ
وہ چاہتی ہیں کہ وہ پلاسٹک لگنے لگیں |
|