گھر کے سامنے جان لے لی۔۔۔مشہور ستارے جنہیں جوان اولاد کی موت کا غم کھا گیا

image
 
کہتے ہیں اولاد کا غم ماں باپ کو زندہ ہوتے ہوئے بھی زندہ نہیں لگنے دیتا۔۔۔یہ ایک ایسا غم ہے جو دل کو کھا جاتا ہے۔۔۔اور جوان اولاد تو اور بھی دل کے ٹکڑے ٹکڑے کردیتی ہے اگر دنیا سے چلی جائے۔۔۔شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جنہوں نے یہ صدمہ دیکھا اور پھر یا تو وہ دنیا سے چلے گئے یا پھر ان کی زندگی درد کی تصویر بن گئی-
 
جمیل فخری
ڈرامہ اندھیرا اجالا میں انسپکٹر جعفر کا کردار نبھا کر دلوں پر راج کرنے والے جمیل فخری کے ہونہار ب بیٹے علی کو پردیس میں نامعلوم افراد نے اغواہ کرکے قتل کیا اور باقاعدہ ٹکڑے ٹکڑے کرکے جلا دیا۔۔۔جمیل فخری کو جب یہ پتہ چلا تو ان کے چہرے پر وہ درد تھا جسے ہر شخص نے محسوس کیا۔۔۔وہ صبر تو کر رہے تھے لیکن ان کا دل پھٹتا جا رہا تھا۔۔۔ہر وقت بیٹے کی تصویر سینے سے لگائے رہتے تھے۔۔اور ایک دن اس سینے نے دھڑکنا بند کردیا۔۔۔بیٹے کی موت کے غم نے جمیل فخری کو ختم کردیا۔۔۔
image
 
روحی بانو
کون نہیں جانتا کہ روحی بانو نے اپنی زندگی کس درد اور تکلیف میں گزاری۔۔۔اپنے اکلوتے بیٹے علی کو وہ بہت زیادہ چاہتی تھیں اور ہر وقت اسی کی فکر میں مگن رہتی تھیں۔۔لیکن ایک شام ان کے لاڈلے اور اکلوتے بیٹے کو گھر کے سامنے ہی قتل کردیا گیا اور روحی بانو کے لئے یہ صدمہ بہت اعصاب شکن تھا۔۔۔۔لوگ سمجھتے تھے کہ ان کا ذہنی توازن خراب ہوگیا ہے ۔۔۔لیکن حقیقت میں ایک ماں اپنا دل اور دماغ اپنے بیٹے کی میت کے ساتھ ہی دفن کر چکی تھی۔۔۔ایک عرصہ ان کا علاج ہوا لیکن ان کا دماغ اور دل اس حقیقت کو تسلیم نہیں کرتے تھے اور پھر وہ بھی اس دار فانی سے کوچ کرگئیں۔۔۔۔
image
 
سنبل شاہد
بشریٰ انصاری کی بہن اور اداکارہ سنبل شاہد آج کل کرونا سے جنگ لڑ رہی ہیں اور وینٹیلیٹر تک آپہنچی ہیں۔۔۔سب حیران ہیں کہ اتنی مضبوط اعصاب کی عورت لڑ نہیں پا رہی۔۔۔حقیقت یہ ہے کہ سنبل شاہد کا دل بیٹے کی موت نے اتنا کمزور کردیا ہے کہ وہ خود کو اندر سے سنبھال نہیں پائیں۔۔۔ان کے لئے سب دعا گو ہیں کہ وہ زندگی کی اور بہاریں دیکھیں۔۔۔کیونکہ انہوں نے جس تکلیف سے جوان بیٹے کی موت سہی وہ سب نے ہی محسوس کی۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: