کہیں آتش فشاں کا کنارا تو کہیں حد رفتار... دنیا کی چند حیرت انگیز اور خوبصورت ترین پہاڑی سڑکیں

image
 
تصور کریں کہ آپ اپنی گاڑی میں اکیلے کہیں جارہے ہیں اور آپ کا سفر سینکڑوں میل طویل سڑک پر جاری ہے تو آپ یقیناً بور ہوجائیں گے لیکن اگر یہ راستہ یا سڑک عام سڑکوں سے مخلتف ہو تو ضرور آپ کا یہ سفر دلچسپ ثابت ہوگا- دنیا میں متعدد ایسی پہاڑی یا پھر پہاڑوں پر تعمیر سڑکیں موجود ہیں جو سفر کرنے والوں کو بوریت کا شکار ہرگز نہیں ہونے دیتیں- ان سڑکوں سے گزرتے ہوئے یا تو انسان کو متعدد خوبصورت نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں یا پھر بعض کا خطرناک ہونا کسی اور جانب ذہن کو بھٹکنے ہی نہیں دیتا ہے-
 
Irohazaka Winding Roads
یہ حسین سڑک جاپان میں واقع ہے اور یہ درحقیقت دو سڑکیں ہیں- ایک سڑک اوپر کی جانب جانے والی ٹریفک کے لیے ہے جبکہ دوسری نیچے کی جانب آنے والی ٹریفک کے لیے- یہ سڑک 1950 سے 1960 کے درمیان تعمیر کی گئی تھی اور اس سڑک پر 48 موڑ آتے ہیں-
image
 
Col de la Bonette
فرانس کی ایک پہاڑی پر تعمیر یہ سڑک اٹلی کی سرحد سے کافی نزدیک ہے- یہ سائیکل سواروں کے لئے ایک مقبول راستہ ہے، اور اسے ٹور ڈی فرانس موٹر سائیکل ریس میں باقاعدگی سے شامل کیا گیا- اس سڑک کی بلندی 2802 میٹر تک جا پہنچتی ہے-
image
 
Kawazu-Nanadaru Loop Bridge
جاپان میں واقع یہ پل درحقیقت ایک پہاڑ سے دوسرے پہاڑ تک جانے کا راستہ ہے- یہ راستہ 1.1 کلومیٹر طویل ہے اور اسے زیادہ سے زیادہ 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے کرنا ہوتا ہے-
image
 
Flüela Pass
سوئٹزر لینڈ میں واقع اس پہاڑی سڑک پر سفر کے دوران آپ شاندار قدرتی نظارے کر سکتے ہیں- یہ سڑک 13 کلومیٹر طویل ہے جبکہ اس کی بلندی 2383 میٹر تک جاپہنچتی ہے- موسمِ گرما میں اس سڑک پر گھوڑا گاڑی کے ذریعے بھی سفر کیا جاسکتا ہے-
image
 
Mount Aso
یہ سڑک جاپان کے ایک فعال آتش فشاں پہاڑ کے دھانے پر واقع ہے- یہ پہاڑ جنوبی جاپان کے جزیرے Kyushi میں واقع ہے- اس سڑک پر سفر کے دوران اگر سیاحوں کو موقع لگ جائے تو وہ رک کر یہاں کی سرگرمیاں بھی دیکھتے ہیں-
image
 
Furka Pass
بلند ترین مقام پر تعمیر سڑک کا یہ دلکش منظر بھی سوئٹزر لینڈ کے ایک پہاڑ کا ہی ہے- اس سڑک پر سفر کے دوران کئی خطرناک موڑ کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے- 42 کلومیٹر طویل اس سڑک پر سفر کے دوران کئی حسین نظارے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: