|
|
انڈسٹری میں جو لوگ بہت زیادہ پیار کا اظہار کرتے
ہیں۔۔۔ان کی ذاتی زندگی میں اکثر کچھ نا کچھ اختلافات ضرور ہوتے
ہیں۔۔۔باتوں ہی باتوں میں وہ نکل کر سامنے بھی آجاتے ہیں۔۔۔لیکن لوگوں کو
لگتا ہے کہ ان سے زیادہ محبت کرنے والے لوگ دنیا میں نہیں۔۔۔یہ سچ ہے کہ
کچھ جوڑوں کی محبت ہی الگ ہوتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے درمیان
کوئی بھی اختلاف نا ہو۔۔۔ |
|
لوگ مانی اور حرا کی جوڑی کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں
کیونکہ مانی ایک ایسا شوہر ہے جو اپنی بیوی کو مکمل طور پر نا صرف سپورٹ
کرتا ہے بلکہ ہر جگہ اس کے گن بھی گاتا ہے۔۔۔ان دونوں کی دوستی اور محبت
اپنی جگہ لیکن کچھ باتوں پر ان کے درمیان بھی اختلافات ہو ہی جاتے ہیں۔۔۔ |
|
مانی کا کہنا ہے کہ حرا ویسے تو بہت اچھی ہے لیکن اس کی
کچھ ڈریسنگ کا انداز مجھے بھی نہیں پسند۔۔۔خاص طور پر سلیو لیس کپڑے یا بہت
زیادہ کھلے ہوئے نازیبا لباس۔۔۔ |
|
|
|
مانی کا کہنا ہے کہ ہر علاقے اور ہر جگہ کے کچھ آداب
ہوتے ہیں اور جیت اسی کی ہے جو اس بات کا خیال رکھے اور یہ لباس اگر پہننا
بھی ہے تو ایسے علاقوں کے لئے رکھیں جہاں یہ معیوب نا ہو۔۔۔ |
|
حرا کو یہ بات کچھ خاص پسند نہیں آئی اور انہوں نے بہت
کھل کر کہا کہ مانی میں شادی سے پہلے بھی ایسی ہی تھی اور اپنے آپ میں
ہیروئن تھی۔۔۔جس کا اعتراف مانی نے بھی کیا۔۔۔ |
|
|
|
مانی کا کہنا ہے کہ حرا کو تو پاکستانی اداکاراؤں کے نام بھی نہیں پتہ تھے
یہ اپنے آپ میں ایشوریا تھیں۔۔۔حال ہی میں کچھ ایسی تصاویر آئیں حرا کی جس
نے سب کو حیرت میں ڈال دیا تھا- |