بات تو ہے۔۔۔۔۔

بات تو ہے۔۔۔ بس اتنی کہ:-
چند چھوٹی چھوٹی باتیں جنہیں ہم عموماً کوئی خاص اہمیت نہیں دیتے اور نظر انداز کر دیتے ہیں دراصل بہت اہم ہوتی ہیں اور ہماری زندگی میں خاص اہمیت رکھتی ہیں اگر ہم ان باتوں پر ذرا غور کرلیں اور ان پر عمل کرنے لگیں توایہی چھوٹی چھوٹی باتیں آگے چل کر انسان کے لئے بڑی بڑی راہیں کھول سکتی ہیں کامیابی کی راہین خوشی کی راہیں اطمینان اور سکون کی راہیں مثلاً۔۔۔

گندگی سے نفرت کریں تاکہ رب تعالٰی آپ کو پاکیزگی عنایت فرمائے جو آپ کے ساتھ برے طریقے سے پیش آتا ہے اس کے ساتھ کچھ اس طرح سے اور اتنی اچھائی کریں کہ وہ آپ کی اچھائی سے متاثر ہو کر اپنی برائی کی روش ترک کر کے آپ کی بھلائی کی راہ اپنا لے-

انسان بے وفا نہیں ہوتا لیکن بھوک اسے وحشی بنا دیتی ہے اور وحشی سے وفا نبھائی نہیں جاتی تو جو اپنی بھوک پہ قابو پانا نہیں جانتے وفاداری سے محروم وحشی بن کے رہ جاتے ہیں لیکن وہ لوگ جو اپنی بھوک پر قابو پا لیتے ہیں وہی راہ وفا پہ چلنے اور قائم رہنے والے کامیاب مسافر کہلاتے ہیں۔۔۔

وغیرہ وغیرہ۔۔۔ کبھی فرصت میں غور ضرور کریے گا
شکریہ
اللہ نگہبان
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 489408 views Pakistani Muslim
.. View More