اس چیز کو کھانے سے جِلد تروتازہ اور وزن کم رہتا ہے۔۔۔ شوبز کی 3 اداکارائیں سحری میں کیا کھانا پسند کرتی ہیں؟

image
 
یوں تو پاکستانیوں کی سحری پراٹھے اور کھجلہ پھینی کے بغیر مکمل نہیں ہوتی لیکن جب بات پاکستانی اداکاراؤں کی ہو تو انھیں رمضان میں بھی اپنی فٹنس کا خیال رکھنا پڑتا ہے اس لئے کھجلہ پھینی تو دور، ان کی سحری اتنی سادہ ہوتی ہے کہ کوئی بھی جان کر حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ چلیے جانتے ہیں ہماری شوبز انڈسٹری کی تین کامیاب ترین اداکارائیں رمضان میں اپنے وزن کنٹرول کرنے کے لئے سحری میں کیا کھاتی ہیں۔
 
1- فضا علی
ایکٹر اور ماڈل فضا علی ایک بیٹی کی ماں بھی ہیں لیکن دیکھنے میں ابھی بھی پہلے کی اسمارٹ اور نازک اندام ہیں۔ فضا کی سحری عام پاکستانیوں کی طرح انڈے پراٹھے پر مشتمل ہوتی ہے بس وہ اتنا خیال رکھتی ہیں کہ گھی یا تیل کا زیادہ استعمال نہ کیا جائے۔
image
 
2- صنم جنگ
صنم جنگ نے بیٹے کی پیدائش کے بعد حال ہی میں اپنا وزن حیران کن حد تک کم کیا ہے۔ صنم سحری میں تخ ملنگا اور ہلکے تیل میں تلا ہوا آملیٹ کھاتی ہیں۔ تخ ملنگا گرمی کا اثر کم کرنے اور جسم کی چکنائی کو قابو میں رکھنے کے ساتھ ساتھ جلد کو فریش اور دانوں سے پاک بھی رکھتا ہے۔
image
 
3- شائستہ لودھی
جوان بچوں کی ماں ہونے کے باوجود شائستہ لودھی کو دیکھ کر ان کی عمر کا صحیح اندازاہ لگانا ناممکن ہے کیونکہ شائستہ اپنا بہت خیال رکھتی ہیں ایک وجہ یہ بھی ہے کہ شائستہ لودھی ڈاکٹر ہیں اس وجہ سے وہ اپنی صحت اور جلد کا خیال بھرپور طریقے سے رکھنا جانتی ہیں۔ شائستہ لودھی سحری میں دہی، تخ ملنگا اور سیب یا کیلے کا جوس پیتی ہیں جس سے نہ صرف انھیں گرمی کا احساس کم ہوتا ہے بلکہ اسمارٹنیس بھی برقرار رہتی ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: