|
|
بیٹیاں تو ماں باپ کو بہت پیاری ہوتی ہیں اور جیسے جیسے
بڑی ہوتی ہیں ان کی باتیں اور ان کے پہننے اوڑھنے کے انداز مزید دل جیت
لیتے ہیں۔۔۔شوبز میں بھی ایسے کئی ستارے ہیں جو اپنی ننھی پریوں کے دیوانے
ہیں۔۔اور اب آہستہ آہستہ اپنی بیٹیوں کو شوبز کی طرف بھی لا رہے ہیں تاکہ
ان میں اعتماد اور کامیابی حاصل کرنے کا جذبہ بڑھے۔۔۔ |
|
فیصل قریشی کی ننھی آیت |
فیصل قریشی کی جان ان کی ننھی آیت میں قید ہے۔۔۔وہ اکثر
اس کو سینے سے لگاتے ہیں اور اس کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی
زندگی سے تشبیہ بھی دیتے ہیں۔۔۔بہت عرصہ سے وہ چاہتے تھے کہ آیت اسکرین پر
کوئی کام کرے لیکن موقع نہیں مل رہا تھا۔۔۔اور اب انہوں نے اسے رمضان
ٹرانسمیشن میں بچوں کے سیگمنٹ میں شامل کرکے اپنا یہ شوق پورا کیا۔۔۔آیت
عامر لیاقت کے شو میں پوری طرح چھا چکی ہیں اور اے آر وائی کے احمد شاہ کو
ٹکر دے رہی ہیں۔۔۔یعنی آیت نے انڈسٹری میں اپنا پہلا قدم رکھ دیا ہے۔۔۔ |
|
|
کرن ناز کی ننھی عائشہ |
کرن ناز اپنی بیٹی عائشہ کو اکثر شوز میں لائیں اور اس
کے اعتماد کو خوب آگے بڑھاوا دیا۔۔۔یہ وہی عائشہ ہے جسے گود میں بٹھا کر
انہوں نے ایک بار ننھی زینب کے قتل کے واقعے کے بعد شو کیا تھا اور وہ نیوز
شو بھارت میں بھی مشہور ہوا تھا بلکہ پوری دنیا میں اس کا چرچا ہوا
تھا۔۔۔اب وہی عائشہ اسکرین پر ایک نئے انداز میں جلوہ گر ہوئیں اور اس
رمضان سماء ٹی وی کی چھوٹی چھوٹی کام کی باتیں کرتی نظر آئیں۔۔۔وہ ابھی بہت
چھوٹی ہیں لیکن لوگ ان کا اعتماد دیکھ کر حیران ہوگئے۔۔۔ |
|
|
صنم جنگ |
صنم جنگ نے ابھی تک اپنی ننھی الایا کو ٹی وی اسکرین
پرباقاعدہ تو ظاہر نہیں کیا لیکن انہوں نے اس کا یوٹیوب چینل بنا کر یہ
ثابت کیا ہے کہ الایا بھی اب ٹی وی اسکرین سے دور نہیں۔۔۔ان کے اندر اعتماد
کافی زیادہ ہے اور صنم اپنی بیٹی کی دیوانی ہیں۔۔۔وہ دن زیادہ دور نہیں جب
الایا کسی شو میں باقاعدہ نظر آئیں۔۔۔فی الحال انہوں نے ایک کمرشل بھی کیا
ہے ڈیجیٹل میڈیا کے لئے کھلونوں کے حوالے سے۔ |
|