میں اپنی ماں کے ساتھ دوستوں جیسا ہوں۔۔۔۔شوبز ستاروں کا اپنی ماں سے کیسا رشتہ ہے

image
 
ماں ایک ایسا عظیم رشتہ ہے جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔۔۔ماں چاہے کتنی ہی غریب ہو لیکن اس کا دل سونے جیسے جذبات رکھتا ہے اپنے بچوں کے لئے۔۔۔یہ ایک ایسا رشتہ ہے جس کے بارے میں بات بھی کریں تو آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔۔۔انسان غریب ہوجاتا ہے جب اس کی ماں دنیا سے چلی جاتی ہے۔۔۔شوبز ستارے بھی اپنی ماؤں سے بے پناہ پیار کا اظہار کرتے ہی رہتے ہیں۔۔۔حال ہی میں شائستہ لودھی کے ڈیجیٹل شو ’’امی جان‘‘ کے لئے شوبز ستاروں نے خود آواز اٹھائی اور کہا کہ جس طرح ہم اپنی ماؤں سے پیار کرتے ہیں ایسے ہی دنیا کی ہر مشکلات کاٹتی ماں کو ہمارے دیئے گئے حوصلے سے ہمت ملتی ہے۔۔۔
 
شعیب ملک
شعیب ملک کرکٹر ہیں اور اس سلسلے میں انہیں کئی کئی ماہ ملک سے دور رہنا پڑتا ہے ۔۔۔ایسے میں سیالکوٹ میں بیٹھی ان کی ماں ان کا انتظار کرتی ہیں اور ان پر ہمیشہ پڑھ پڑھ کر پھونکتی رہتی ہیں۔۔۔ان کے لئے ہر وقت دعا گو رہتی ہیں اور شعیب ملک کا ماننا ہے کہ ان کی کامیابی کی سو فیصد وجہ ان کی ماں کی دعائیں ہیں۔۔۔وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ میری ماں میری بہترین دوست ہے اور ہم دونوں جب مل بیٹھتے ہیں تو باتیں ختم نہیں ہوتیں۔۔۔
image
 
امر خان
سب ہی جانتے ہیں کہ امر خان کی ماں نے کیسے تنہا اپنی بیٹی کو پالا اور بہترین تعلیم دلوائی۔۔۔شدید بیماری میں بھی کام کرتی رہیں اور کبھی شکوہ نہیں کیا۔۔۔فریحہ جبیں خود بھی ایک اداکارہ ہیں اور ان کے خواب تھے کہ ان کی بیٹی گٹ پٹ انگریزی بولے اور جب وہ کسی محفل میں آئے تو سب اس کی ہی بات توجہ سے سنیں۔۔۔ایک ماں اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوگئی۔۔۔امر خان کا کہنا ہے کہ ماں ایک ایسا انمول رشتہ ہے جس کی دنیا میں مثال نہیں۔۔۔اور میری ماں اﷲ کی طرف سے میرے لئے سب سے بہترین تحفہ ہے۔۔۔
image
 
محب مرزا
محب مرزا کی زندگی میں ان کی والدہ کا بہت اہم کردار رہا۔۔۔وہ شروع سے ہی محب کی ہر بات میں رہنمائی کرتی رہیں ۔۔۔جہاں وہ غلط ہوتے انہیں بتاتیں اور محب اپنی زندگی کے بہت سارے فیصلوں میں انہیں شریک رکھتے ہیں۔۔۔۔محب نے بھی دنیا بھر کی ماؤں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ شائستہ لودھی کے اس شو کو دیکھیں اور جانیں کہ مائں کتنی قربانیاں دیتی ہیں،۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: