یہ شعر بے وزن ہے۔۔۔ساحر لودھی اور ان کے شو کے ججز نے جان ایلیا کے شعر کو ہی رد کردیا

image
 
غلطی کسی بھی انسان سے ہو سکتی ہے۔۔۔پھر چاہے وہ انجانے میں ہو یا جان بوجھ کر۔۔۔لیکن اگر آپ اس غلطی کو ہمیشہ کے لئے صحیح مان کر حقیقت سے کنارہ کرلیں تو آپ زندگی بھر کے لئے غلط تصور کئے جائیں گے۔۔۔
 
رمضان المبارک کے مہینے میں سب ہی چینلز شاعری اور تقریری مقابلے کرواتے ہیں۔۔۔ایسی ہی ایک کوشش ٹی وی ون کے میزبان ساحر لودھی بھی کر رہے ہیں۔۔۔انہوں نے شو میں آئے ایک بیعت بازی کرنے والے نوجوان کو ٹوک دیا کہ جو آپ جون ایلیا کا شعر پڑھ رہے ہیں وہ وزن میں نہیں۔۔۔نوجوان نے بارہا ان سے کہا کہ وہ صحیح شعر پڑھ رہے ہیں، لیکن ساحر لودھی اور ان کے شو کے ججز اس بات پر مصر تھے کہ آپ نے اردو کی ٹانگ مروڑ دی۔۔۔
 
image
 
ساحر لودھی کے اس روئیے کے خلاف عام عوام ہی نہیں بلکہ انڈسٹری بھی کافی خفا ہوگئی۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ غلط بھی تھے تو اس بات کا اقرار بعد میں کرلیتے۔۔۔جون ایلیا کو غلط ثابت کرکے اور اس نوجوان پر اپنی قابلیت کا تمغہ سجا کر بھی کیا ہوا۔۔۔خود ہی غلط ثابت ہوگئے۔۔۔اداکار محسن عباس حیدر نے اس وقت کا فائدہ خوب اٹھایا اور باقاعدہ ساحر لودھی کو یہ کہہ ڈالا کہ جون ایلیا کو پڑھ لیں۔۔۔
 
image
 
انہوں نے کیا ویڈیو بنائی، پھر تو نوید رضا، فیضان شیخ جیسے لوگ بھی آواز اٹھانے لگے اور خوب ہنسے اس بات پر۔۔۔ساحر لودھی اگر خود اس بات کا اقرار کرلیں تو شاید معاملات پھر اتنے برے نا ہوں۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: