|
|
اتنا پیار اور اتنی محبت ملنے کے بعد جب لوگ خود میں مگن ہوجاتے ہیں تو لگتا ہے دل
جیسے ٹوٹ گیا۔۔۔ہماری انڈسٹری میں ایسے کئی ستارے آئے جنہیں پیار بھی ملا اور عزت
بھی لیکن جب وہ زرا سا اسکرین سے ہوئے آؤٹ تو لوگ اب انہیں شوز میں بھی نہیں بلاتے۔۔۔ |
|
سلیم جاوید |
ماہیئے کی آواز لگا کر اپنے فینز کو جگانے والے سلیم جاوید نے پاکستان ہی
نہیں بلکہ دنیا کے تمام بڑے بڑے ممالک میں اپنا نام بنایا اور پاکستان میں
تو یہ حال تھا کہ لوگ ان کی کیسٹ کو ہر وقت سنتے تھے، گاڑیوں میں تیز آواز
پر ان کے گانے بجتے تھے اور لوگ خود کو ان ہی کے انداز میں پیش کرتے
تھے۔۔۔پھر کئی سال پہلے اچانک ہی انہوں نے ایک ویڈیو میں آنے کے لئے اپنا
وزن چالیس کلو کم کیا۔۔۔وہ اپنے بیٹے کے برابر نظر آنے لگے۔۔۔ان کا بیٹا
جوجی بھی میوزک انڈسٹری سے ہی وابستہ ہے۔۔۔لیکن سلیم جاوید کو لوگ اب
اسکرین پر نا صرف یاد کر رہے ہیں بلکہ ان کے کسی نئے گانے کے منتظر ہیں۔۔۔ |
|
|
حسن جہانگیر |
محبتوں کا دن منانے، یا پھر جشن آزادی کا پرچم لہرانے کے لئے ہی صرف حسن
جہانگیر اگر یاد آتے ہیں تو پھر دنیا بھر میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے
کی کیا ضرورت ہے۔۔۔حسن جہانگیر نے اس انڈسٹری کو ایک طویل فنی سفر
دیا۔۔۔لیکن پھر انہیں چند شوز میں ہی بلانے کی زحمت کی جانے لگی۔۔۔یہ وہی
پاپ گلوکارتھا جس کا گانا سننے کے لئے پورے پورے ہالز بھر جاتے تھے۔۔۔۔لیکن
اب کافی دنوں سے انہیں اسکرین پر نہیں دیکھا گیا۔۔۔ |
|
|
محمد علی شہکی |
شہکی نے پاکستانی نغموں کو اپنی آواز سے پہچان دی۔۔۔حد تو یہ ہے کہ ان کی
آواز خود بھی کمزور پڑتی گئی۔۔۔لیکن انہوں نے خود کو ہارنے نہیں دیا۔۔۔شہکی
کو صرف جج بنانے کے لئے کسی گانوں والے شو میں بلایا جاتا ہے۔۔۔لیکن شہکی
کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں کوئی اس علم نہیں رکھتا۔۔۔لیکن اسکرین پر ان
کو نئے انداز سے نظر آنا چاہئے- |
|