یہ بھی اب پیا گھر جانے والی ہیں۔۔۔انڈسٹری میں عنقریب ہونے والی شادیاں

image
 
شادی ایک ایسی خوشی ہے جس میں صرف لڑکا اور لڑکی ہی نہیں بلکہ پورا خاندان، دوست، احباب اور چاہنے والے اس کے اثر میں ہوتے ہیں۔۔۔انڈسٹری میں جب کسی کی شادی ہونے والی ہو تو یا تو اس کا ڈھنڈورا کافی عرصہ پہلے ہی مچ جاتا ہے یا پھر اتنی خاموشی سے ہوتی ہے کہ کسی کو کانوں کان خبر بھی نہیں ہوتی اور بس اچانک ہی تصویر آجاتی ہے۔۔۔لیکن کچھ ایسی شادیاں ہیں جو اسی سال متوقع ہیں۔۔۔
 
اریبہ حبیب
انڈسٹری کی خوبصورت ماڈل اور اداکارہ اریبہ حبیب نے بھی اپنی زندگی کا ساتھی چن لیا ہے ۔۔۔انہوں نے ابھی اس کا تعارف صرف قریبی دوستوں سے کروایا ہے لیکن باقاعدہ اس خبر کا اعلان ابھی نہیں کیا۔۔۔اریبہ نے ڈرامہ جلن میں ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھایا تھا جو اپنے شوہر سے محبت کی انتہا کر دیتی ہے ۔۔۔اصلی زندگی میں بھی اریبہ کچھ ایسی ہی لگتی ہیں اور اب جبکہ ان کی زندگی میں بھی کوئی شامل ہو چکا ہے تو یقیناً اسی سال ان کی شادی کی خبر سامنے آجائے گی۔۔۔
image
 
منال
انڈسٹری کا ایک اور نام منال اپنی زندگی کے ساتھی کا تو اعلان کر چکی ہیں لیکن ساتھ ہی شادی کی منصوبہ بندی کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔۔۔منال کے والد کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوا اس لئے انہیں کچھ وقت درکار تھا اپنی زندگی کے بہت سارے مسائل کو سنبھالنے کے لئے۔۔۔اب جبکہ وقت آگے بڑھ رہا ہے تو منال نے بھی اسی سال شادی کا سوچا ہے۔۔۔ابھی گھر میں ہی یہ بات چل رہی ہے لیکن جلد ہی اس کے نتائج سب کے سامنے آجائیں گے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا منال شادی کے بعد کام جاری رکھتی ہیں یا ایمن کی طرح ایک لمبا وقفہ لیں گی۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: