|
|
صبا فیصل اپنے بچوں سے کافی نزدیک ہیں اور ان کے ہر
فیصلے میں ہمیشہ ان کے ساتھ ساتھ کھڑی رہتی ہیں۔۔۔جب سلمان فیصل کی شادی کی
بات نکلی تو اس وقت بھی انہوں نے سلمان کا بہت ساتھ دیا اور جس لڑکی کو اس
نے چاہا انہوں نے وہیں اس کی بات بھی چلائی اور خوشی خوشی اس کی شادی کے
ایک ایک لمحہ کو یادگار بنایا۔۔۔ |
|
اب باری ہے ان کے سب سے لاڈلے بیٹے ارسلان فیصل کی جو
انڈسٹری میں اپنا نام بنا رہے ہیں اور والدہ کے نقش قدم پر خوب چل رہے ہیں۔۔۔ |
|
حال ہی میں ارسلان فیصل کو اداکارہ نوال سعید کے انسٹا
پر خاصا ایکٹو پایا گیا اور نوال خود بھی وقتاً فوقتاً ارسلان کے انسٹا پر
اپنا کمینٹ ڈالنا نہیں بھولتیں۔۔۔ارسلان فیصل اور نوال کی زندگی میں ایک
ہونے کے آثار نظر تو آرہے ہیں لیکن نوال بارہا یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ ابھی
شادی کے لئے وہ تیار نہیں کیونکہ ان کی عمر اتنی زیادہ نہیں۔۔۔ |
|
|
|
یوں تو صبا فیصل بھی کافی حسن پرست لگتی ہیں اور ان کی
پہلی بہو بھی کافی خوبصورت ہے۔۔۔اس بار ارسلان کے لئے بھی وہ کچھ ایسا ہی
سوچ رہی تھیں اور انڈسٹری کی سب سے پیاری لڑکی نوال نے ان کے دل میں جگہ
بنا لی ہے۔۔۔اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ کہانی کب سب کے سامنے آتی ہے اور شوبز
کی ایک اور لڑکی پیا دیس سدھارتی ہے۔۔۔ |