کسی کی نظر نا لگے۔۔۔شوبز کی دنیا میں ننھے مہمانوں کی آگے پیچھے آمد

image
 
زندگی میں یوں تو خوشی منانے کے کئی مواقع آتے ہیں لیکن سب سے خوبصورت لمحہ ہوتا ہے جب کوئی نئی زندگی دنیا میں آپ کا نام لے کر آتی ہے۔۔۔شوبز انڈسٹری میں ایک کے بعد کئی شادیاں ہوئیں لاک ڈاؤن کے دوران اور اس سے پہلے۔۔۔اور اب ان گھروں میں خوشیوں نے دستک دے دی ہے۔۔۔جو بھی بچے ان تین چار ماہ میں آنے والے ہیں ان کے درمیان ایک سے دو ماہ کا فرق ہوگا۔۔۔یعنی سب کے گھروں میں ننھے مہمان آگے پیچھے آرہے ہیں
 
اقراء عزیز
نازک اور پیاری سی اقراء عزیز تو انڈسٹری میں ہی نہیں بلکہ دوستوں اور رشتہ داروں سب میں ہی مقبول ہیں اور سب ہی انہیں بہت پیار سے دیکھتے ہیں۔۔۔انہوں نے یاسر حسین کے ساتھ قریب ڈیڑھ سال پہلے شادی کی اور اب اس گھر میں ننھے مہمان کی آمد کافی قریب آچکی ہے۔۔۔اقراء نے بتایا کہ جولائی میں ہم دو سے تین ہوجائیں گے۔۔۔
image
 
سارہ خان
سارہ خان پچھلے دنوں جب بیمار ہوئیں تو ہر کسی کو ہی ان کی فکر ستانے لگی۔۔۔کچھ لوگوں کو یہ بھی محسوس ہوا کہ شاید وہ امید سے ہیں۔۔۔ہماری ویب نے کافی دن پہلے ہی اس خوش خبری کو شیئر کیا تھا اور پھر خود سارہ اور فلک نے بھی اس خوشی کو کی خبر کو نا چھپانے کا فیصلہ کیا اور پوسٹ کیا اپنی زندگی میں آنے والی اس بڑی خوشی کے بارے میں۔۔۔یعنی اقراء اور یاسرہ کے بعد سارہ کے گھر بھی کلکاریاں گونجیں گی۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: