“پروٹوکول نہیں لیکن کیمرہ مین ساتھ تھا“ عوام وزیرِاعظم اور فردوس عاشق اعوان کے دوروں سے نالاں کیوں؟

image
 
گزشتہ دن اتوار کو وزیرِاعظم عمران خان نے اسلام آباد میں جی 11 مرکز میں بغیر کسی پروٹوکول اور سیکیورٹی کے دورہ کیا اور ٹھیلے والوں سے کورونا کے دوران کاروبار کے حوالے سے بات چیت کی۔ ویسے تو کسی وزیرِاعظم کا اس طرح بغیر حفاظتی دستے کے نکلنا اور عوام کے مسائل سے آگاہ ہونا قابلِ تحسین قدم ہے لیکن لگتا ہے عوام وزیِرِاعظم کے اس عمل سے کچھ زیادہ متاثر نہیں ہوئے۔ وزیرِ اعظم آفس کے سرکاری اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹوئٹ پر ایک ٹوئٹر صارف کہتے ہیں کہ اس سب کا اخر فائدہ کیا ہے؟ آٹا چینی تو ابھی بھی مہنگے ہیں   
 
 
توصیف علی سواتی طنزیہ کہتے ہیں کہ دورہ اچانک تھا لیکن کیمرہ مین موجود تھا
 
مصیرہ نسیم بھی وزیرِاعظم کے اچانک دورے میں کیمرہ کی موجودگی پر سوال اٹھاتی ہوئی کہتی ہیں کہ “پروٹوکول نہیں تھا لیکن کیمرہ مین تھا“
 
تحریم ٹوئٹ کرتی ہیں
 
جب کہ بڑی تعداد میں ایسے بھی لوگ نظر آرہے ہی جو وزیرِ اعظم کے اس عمل کو سراہ رہے ہیں۔ایس دین نامی صارف اپنی ٹوئٹ میں وزیرِاعظم کو سراہتے ہوئے دعا دے رہیں 
 
 خالد لطیف کہتے ہیں کہ یہی طریقہ ہہے یہ جاننے کے لئے کہ ملک میں کیا ہورہا ہے
 
آپ کی حرکتیں نہیں ہیں اے سی والی۔۔۔
اتوار کی ہی شام وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کے ساتھ رمضان بازار میں دورہ کررہی ہیں اور پھل خراب ہونے پر ان سے تلخ کلامی کررہی ہیں وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان، صدف کنول سے غصے میں کہہ رہی ہیں کہ“آپ کی حرکتیں ہی نہیں ہیں اے سی والی“۔ لوگوں کو فردوس عاشق اعوان کا اس لہجے میں بات کربا بالکل پسند نہیں آیا البتہ اسسٹنٹ کمشنر صدف کنول غصے میں وہاں سے چلی گئیں۔ واقعے کی وڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک صارف کہتے ہیں کہ
 
طلعت حسین، فردوس عاشق اعوان پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ “یہ رویہ ناقابلِ برداشت ہے“
 
جبکہ واجد علی نامی صارف کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو اپنے برے رویے پر سونیا صدف سے معافی مانگنی چاہیے
 
عوام ملک میں حالیہ مہنگائی اور سیاستدانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے شدید مایوسی اور غصے کا شکار ہیں۔ یہ وقت ہے کہ حکومتی عہدیداران ادھر ادھر کی باتوں میں وقت ضائع کیے بغیر عوام کے مسائل پر توجہ دیں
YOU MAY ALSO LIKE: