|
|
شاپنگ کا نام آتے ہی دماغ میں بیویوں کا نام گھومنے لگتا ہے۔۔۔ایسا لگتا ہے کہ
شاپنگ تو صرف خواتین سے ہی جوڑ دی جاتی ہے۔۔مرد حضرات خود کو صاف بچا لیتے ہیں اس
الزام سے۔۔۔لیکن شوبز کی بہت ساری خواتین نے یہ راز فاش کیا کہ ان کے شوہر بھی
شاپنگ کے معاملے میں خواتین سے دو ہاتھ آگے ہی ہیں۔۔۔ |
|
آغا علی |
اداکار آغا علی اور حنا الطاف کی شادی کو ابھی زیادہ عرصہ تو نہیں گزرا
لیکن دونوں کے درمیان ذہنی ہم آہنگی کمال کی ہے۔۔۔آغا کا کہنا ہے کہ حنا ان
کی زندگی کی سب سے خوبصورت چوائس ہے۔۔۔دونوں ایک بہت ہی خوبصورت زندگی مل
کر گزار رہے ہیں۔۔۔گھر میں بہت ساری تبدیلیاں حنا کی وجہ سے ممکن ہوئی ہیں
اور دونوں کے گھر میں ایک بیڈ روم مخصوص ہے صرف کپڑوں کے لئے۔۔۔حنا کا کہنا
ہے کہ آغا علی شاپنگ کے بہت زیادہ شوقین ہیں اور آن لائن شاپنگ تو کوئی ان
سے کرنا سیکھے۔۔۔مہینے میں تیس سے چالیس پارسلز تو آ ہی جاتے ہیں ان کے۔۔۔ |
|
|
فہد مصطفیٰ |
فہد مصطفی کے گھر میں بھی شاپنگ کی کہانی انہی سے شروع ہوتی ہے اور انہی پر
ختم ہوجاتی ہے۔۔ان کی بیگم سے کہیں زیادہ خرچہ وہ خود کرتے ہیں اپنے کپڑوں
اور جوتوں پر۔۔۔فہد نے خود ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے بہت سارے ایسے
کپڑے ہیں جو ابھی پہننے میں ہی نہیں آئے۔۔۔اور جوتے جو ان کے لئے لازمی
خریدنا ضروری ہیں۔۔وہ کسی بھی ملک میں جائیں تو وہاں جا کر سب سے زیادہ
شاپنگ جوتوں اور گلاسز کی کرتے ہیں۔۔۔ |
|
|
منیب بٹ |
منیب بٹ بھی اپنی بیگم کی طرح شاپنگ کے خاصے شوقین ہیں۔۔۔وہ باقاعدہ مخصوص
کرتے ہیں کہ اتنے پیسوں کی ہم نے لازمی شاپنگ کرنی ہے۔۔۔ان کا ماننا ہے کہ
ایمن بہت پیسہ خرچ کرتی ہے جو ایک چیز ہوتی ہے اسے دو بار بھی لے لیتی ہے
لیکن اصل میں وہ بھی اس معاملے میں ایمن سے پیچھے نہیں- |
|