جنوبی پنجاب کا حق

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کو اس کا اصل حق دیا ہے ۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد تحریک انصا ف کی حکومت کا تاریخی اقدام ہے۔جنوبی پنجاب کے عوام کو نعروں سے بہلانے والے بہروپئے لیڈروں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوچکی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) اورپیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اوریہ نام نہاد لیڈر جنوبی پنجاب کے فنڈ بھی چوری کرتے رہے۔ان لوگوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو کھوکھلے نعروں کا لالی پاپ دیا ہوا تھا تحریک انصاف کی حکومت نے عملی اقدامات کر کے جنوبی پنجاب کی ٹھوس ترقی و خوشحالی کی بنیاد رکھی ہے ۔جبکہ کورونا وباء پر اپوزیشن جماعتوں کاسیاست کرنا بے حسی اورسنگدلی کی انتہاء ہے ۔اپوزیشن جماعتیں حکومت کی مخالفت برائے مخالفت میں انسانی زندگیوں پر بھی پوائنٹ سکورنگ کرنے سے باز نہیں آئی۔یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی بے لو ث خدمت کا ہے اور دکھی انسانیت کو تنہاء چھوڑ کر سیاست کرنا انتہائی قابل مذمت ہے ایسا لگتا ہے کہ اپوزیشن ٹولے کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے اپوزیشن کا ایجنڈا ذاتی مفادات کا تحفظ اور دروغ گوئی ہے۔موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے ۔گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں ۔کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سماجی فاصلے برقرار رکھنے پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے۔عوام کے تعاون سے ہی کورونا پر قابوپایا جا سکے گا۔شہری باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک اور احتیاطی تدابیر ناگزیر ہیں۔ماسک نہ پہننے والے دوسروں کیلئے بھی کورونا کے خطرے کا باعث بن رہے ہیں۔کورونا مریضوں کی شرح میں اضافہ بے حد تشویشناک ہے۔کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے مزیدپابندیوں سے بچنے کے لئے عوام کو ایس او پیز پر من و عن عمل کرنا ہوگا کورونا میں شدت آنے سے پبلک ہیلتھ سسٹم پر دباؤ بڑھ رہا ہے پرہیز اور احتیاط کورونا کے علاج کی تکلیف اٹھانے سے بہتر ہے پنجاب حکومت کوروناویکسین خود بھی خریدے گی کورونا ویکسین خریدنے کیلئے 1ارب 50کروڑ روپے مختص کردیئے گئے ہیں پنجاب حکومت کورونا ویکسین لگانے کیلئے سینٹرز کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے بھی جارہی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ لاہور میں تین نئے سینٹرزبھی بنائے جائیں گے پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت22ہزار روزانہ ہے ۔ صوبے میں 136 ویکسینیشن سینٹرزپر کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے ۔پنجاب میں 10 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔جیلوں میں 60برس سے زائد عمر کے قیدیوں کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے اوراب تک 1700سے زائد قیدیوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے احتیاط سے کورونا سے بچا جا سکتا ہے اور اسی میں زندگی ہے پنجاب حکومت عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہی ہے عوام کو بھی چاہیے کہ وہ حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیں اب غیر معمولی حالات غیر معمولی اقدامات کے متقاضی ہیں کورونا مریضو ں کے مثبت کیسز کا تناسب بہت بڑھ چکا ہے ۔ہیلتھ سسٹم دباؤ کا شکار ہو رہا ہے لاہور سمیت بعض شہروں میں اس وقت کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے کورونا کی تیسری لہر شدید ہے جس سے ہمارے ہمسایہ ملک میں تباہی مچ گئی ہے ہم نے پچھلے سال احتیاط برتی جس کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا اس لیے ضروری ہے کہ ہم کرونا وبا سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں اسی میں ہما را فائدہ ہے آخر میں اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ ہر شہری ملک بھر میں کورونا بحران میں خدمات سر انجام دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین ضرور پیش کرے کیونکہ اس بحران میں تمام اداروں اور عوام کو مل کر لڑنا ہو گا آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے بطور پاکستانی ہمارا بھی فرض ہے کہ شہروں میں بلیک مارکیٹنگ ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور منافع خوری و چور بازاری کو بند کروایا جائے ایک منظم مافیا ہیلتھ سیکٹر میں اندھا دھند منافع خوری کر رہا ہے اور عوام معمولی ادویات لینے سے قاصر ہیں یہ غیر قانونی ہتھکنڈے بند کرائے جائیں تاکہ اصل ضرورت مند تک بروقت چیزیں پہنچ سکیں ۔
 

Choudhry Javed
About the Author: Choudhry Javed Read More Articles by Choudhry Javed: 25 Articles with 18277 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.