|
|
شوہر حضرات کا بیگمات سے خوف بھلا کس سے چھپا ہے اور خاص
طور پر اگر شوہر ہوں شوبز سے تو پھر تو صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی
نہیں۔۔۔کچھ شوہر حضرات تو ظاہر نہیں کرتے لیکن ان کی بیگمات کا رعب اور
دبدبہ صاف بتا دیتا ہے کہ گھر میں راج ہے کس کا۔۔۔ |
|
شعیب ملک
اور ثانیہ |
یہ جوڑی بظاہر دکھنے میں بہت رومانوی نظر آتی ہے۔۔۔لیکن
اس میں شعیب ملک کو خود کو بہت بدلنا پڑا۔۔۔کیونکہ ثانیہ شروع سے ہی کافی
کمانڈنگ پوزیشن رکھتی ہیں اور جب انہیں غصہ آئے تو پھر وہ کسی کی بھی نہیں
سنتیں۔۔۔دونوں کے رشتے میں کافی دوریاں بھی ہوتی ہیں لیکن جب بھی ملتے ہیں
تو ثانیہ اچھی طرح شعیب کو اس بات کا احساس دلا دیتی ہیں کہ ان کی ذمہ داری
شعیب پر ہی لاگو ہوتی ہے۔۔۔دونوں ایک دوسرے کے بہت زیادہ ذاتی مسائل میں
نہیں بولتے لیکن شعیب تھوڑا گھبراتے ہیں ثانیہ کو دیکھ کر۔۔۔اور یہ ان کے
چہرے پر واضع عیاں ہوجاتی ہے۔۔۔ |
|
|
عدنان شاہ ٹیپو اور
ہاجرہ |
عدنان شاہ ٹیپو ڈراموں میں تو ایک رعب دار شوہر کے روپ
میں بھی نظر آجاتے ہیں لیکن گھر کی ملکہ تو ہاجرہ ہی ہیں۔۔۔جب عدنان شاہ
ٹیپو گھر جاتے ہیں تو پھر بیگم کے آگے ان کی آواز ہی بدل جاتی ہے۔۔۔ٹیپو ہر
ایونٹ میں بیگم کو لازمی لے کر جاتے ہیں ورنہ بیگم کو برا بھی لگ سکتا ہے
اور پھر اپنے گھر کی ملکہ کو ناراض کرنے کا تو وہ سوچ بھی نہیں سکتے۔۔۔ |
|
|
اسد اور زارا نور |
زارا نور عباس اور اسد دونوں کی شادی زندگی کے تلخ
تجربات کے بعد ہوئی اور دونوں ہی ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں لیکن زارا نے اسد
کو کچھ معاملات میں کافی دور رکھا ہے۔۔۔وہ کوشش کرتی ہیں کہ اسد ان کی
پرائیوسی کو ڈسٹرب نا کریں اور اس معاملے کو لے کر اسد ان سے تھوڑا دبتے
بھی ہیں- |
|