|
|
کہتے ہیں تبدیلی کسی بھی کامیابی کی ضمانت بن جاتی
ہے۔۔۔بہت سارے لوگ نئے گھر میں جاتے ہیں تاکہ ان کی زندگی میں اچھے اثرات
مرتب ہوں۔۔۔شوبز ستارے بھی اکثر گھر بدلتے ہی رہتے ہیں۔۔۔اور اکثر ان کے اس
گھر میں آنے والا بھی کوئی شوبز ستارہ ہی ہوتا ہے۔۔۔ |
|
ناہید
انصاری کا گھر |
ہوم میکر ناہید انصاری نے اپنے گھر کو بہترین انداز میں
سجایا اور خوبصورت بنایا۔۔۔لیکن کیا وہ شروع سے اسی گھر میں رہتی ہیں۔۔۔۔
اور آخر یہ گھر کس کا تھا۔۔۔۔ناہید انصاری نے یہ گھر اداکارہ صنم بلوچ سے
خریدا تھا۔۔۔صنم بلوچ کی جب شادی نہیں ہوئی تھی تو وہ اپنی والدہ اور بہن
بھائیوں کے ساتھ اسی گھر میں مقیم تھیں اور انہیں یہ گھر کافی پسند بھی
تھا۔۔۔لیکن پھر کچھ نیا چننے کے بعد انہوں نے ناہید انصاری کو اس کا مالک
بنایا۔۔۔ناہید انصاری نے اس گھر کی آرائش پر بہت کام کیا اور زیادہ تر ہینڈ
میڈ چیزوں سے اسے سجایا۔۔۔ |
|
|
نادیہ خان کا گھر |
ساحر لودھی ڈیفینس کے جس گھر میں رہا کرتے تھے آج وہاں
مارننگ شو کی دنیا کا ہی ایک بہت بڑا نام نادیہ خان رہائش پزیر ہیں۔۔۔نادیہ
پہلے تو اسلام آباد میں تھیں لیکن جب پی ٹی وی کا شو شروع کیا تو یہیں
آگئیں اور پھر اب ان کی شادی بھی ہوگئی۔۔۔نادیہ کے شوہر بھی اب ان کے ساتھ
رہتے ہیں اور یہ گھر پہلے ساحر لودھی کا تھا جہاں اب نادیہ خان اور ان کی
فیملی رہتی ہے۔۔۔ |
|