میری بیٹی صرف دیسی گھی کے پراٹھے ہی کھاتی ہے۔۔۔صنم جنگ بناتی ہیں کیسے گھر میں دیسی گھی، ویڈیو دیکھیں

image
 
بچوں کو دیسی گھی کھلانا اتنا ہی ضروری ہے جتنا ان کی تربیت۔۔۔کیونکہ دیسی گھی سب سے طاقتور اور سب سے اچھی خوراک ہے جو بچوں کے ذہن کی نشوونما بھی کرتی ہے اور ان کی ہڈیوں کو بھی مضبوط بناتی ہے-
 
اداکارہ صنم جنگ کو یوں تو کچن میں جانے کا اتنا تجربہ نہیں لیکن دیسی گھی بنانا ان کا مشغلہ ہے اور وہ اکثر اپنے کچن میں کئی کئی دن دودھ کی بالائی جمع کرکے فریز کرتی ہیں اور پھر اس جمی ہوئی بالائی سے بناتی ہیں دیسی گھی اور مکھن-
 
انہوں نے اس کی پوری ویڈیو بنائی تاکہ مائیں گھر میں ہی بچوں کے لئے اور خود اپنے لئے بھی دیسی گھی بنائیں اور ساتھ ہی اگر کسی اور کو اس سے آسان طریقہ آتا ہے تو وہ بھی ان سے شیئر کرے۔۔۔دیکھئے کس طرح صنم مزیدار انداز میں بناتی ہیں دیسی گھی اپنے گھر کے کچن میں۔۔۔
 
YOU MAY ALSO LIKE: