|
|
کہتے ہیں کھلاڑی کو ہی لوگ اپنا اصل ہیرو مانتے
ہیں۔۔۔خاص طور پر کرکٹ کے میدان میں اترنے والے تو سیدھا لوگوں کے دل پر ہی
راج کرتے ہیں۔۔۔ماضی میں بھی کرکٹر محسن خان نے فلمی دنیا کا حصہ بن کر یہ
ثابت کیا تھا کہ یہ ٹیلنٹ صرف کھیل کی حد تک نہیں ۔۔۔پھر ماڈلنگ، کمرشلز کی
دنیا میں شامل ہوکر تقریبا ہر کھلاڑی نے خود کو نا صرف منوایا بلکہ کروڑوں
کمایا۔۔۔ |
|
شاہد آفریدی، عمران خان، وسیم اکرم، وقار
یونس، جاوید میانداد، انضمام الحق، یونس خان، فخر زمان، بابر اعظم۔۔۔اور
کون نہیں ہے جس نے کمرشلز نہیں کئے۔۔۔ |
|
|
|
پھر ہر شو میں انہیں مہمان بلا کر بھی اچھا خاصا میزبانی
اور اداکاری کا کام ان کے کندھوں پر ڈالا جاتا۔۔۔حال ہی میں شعیب ملک بھی
جیتو پاکستان میں پورا رمضان جس طرح کھیل رہے ہیں، اور جس طرح سے باقاعدہ
لڑتے ہیں اپنی جیت کے لئے زبان سے اور جملوں سے۔۔۔اس سے لگنے لگا تھا کہ
کچھ تو ایسا ہے جو ہونے والا ہے۔۔۔ |
|
اور اب شعیب ملک کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ نا صرف وہ
اداکاری میں دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ کئی جگہ چھوٹے موٹے کردار شروع بھی کر
دئے ہیں۔۔۔انہوں نے ایک ڈرامہ کے لئے دو سینز بھی کروائے ہیں جو جلد سامنے
آئیں گے۔۔۔ |
|
|
|
ان کی بیگم ثانیہ ملک بھی کچھ حیران ہیں ان کے اس عمل سے کہ آخر شوبز میں
اتنی دلچسپی کا کیا راز ہے۔۔۔وہ نا صرف اداکاری میں دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ
اب کرکٹرز سے زیادہ انہیں شوبز ستاروں کے ہی جھرمٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔ |