|
|
ماں کا چلا جانا کسی بھی عمر میں ایک بہت بڑا صدمہ
ہے۔۔۔یوں لگتا ہے جیسے آپ کھڑے ہیں لیکن قدموں تلے زمین نہیں۔۔۔خاص طور پر
اگر آپ کی عمر کم ہو اور ماں کا سایہ سر سے اٹھ جائے تو زندگی میں آگے
بڑھنے کا مقصد ہی نظر نہیں آتا۔۔شوبز کی دنیا میں بھی بہت سارے ایسے ستارے
ہیں جنہوں نے اپنے کم عمر بچوں کی ماں کے جانے کا غم دیکھا۔۔۔اپنے جیون
ساتھی کو دنیا سے جاتے دیکھا اور اپنے ننھے ننھے بچوں کو ماں سے بچھڑتے
دیکھنے کی تکلیف سہی۔۔۔ |
|
عارف لوہار |
لوک گلوکار عارف لوہار کی بیگم کا حال ہی میں کرونا کی
وجہ سے انتقال ہوگیا۔۔۔یہ سب بہت اچانک ہوا اور ان کے تین چھوٹے چھوٹے بچے
ماں کے جنازے کے ساتھ لپٹے رہے۔۔۔عارف لوہار کے تینوں بچے ابھی بہت چھوٹے
ہیں اور ان کی عمریں بالترتیب تیرہ سے سات سال کے درمیان ہیں۔۔۔عارف لوہار
کی بیگم بھی کافی نوجوان تھیں ۔۔۔ان کو تیز بخار ہوا اور جب ہسپتال لے کر
گئے تو کچھ ہی دیر بعد انہیں وینٹیلیٹر پر شفٹ کیا گیا۔۔۔وہ جانبر نا ہو
سکیں۔۔۔عارف لوہار کا خود بھی اس صدمے سے برا حال ہے لیکن وہ یہ سوچ رہے
ہیں کہ کیسے اپنے معصوم بچوں کو اس درد کی اذیت سے باہر نکالیں۔۔۔ |
|
|
وسیم اکرم |
وسیم اکرم کے دونوں بیٹے بہت چھوٹے تھے جب انہوں نے اپنی
ماں کی موت کا صدمہ سہا۔۔۔ایک ہنستی کھیلتی خاتون کچھ ہی دنوں میں شدید
بیمار ہوئیں اور پھر علاج کی تمام تر سہولیات کے باوجود بھی زندگی کی بازی
ہار گئیں۔۔۔وسیم اکرم نے ایک طویل عرصہ اپنے بیٹوں کو تنہا پالا اور ان کو
محبت دینے میں کوئی کسر نا چھوڑی۔۔۔پھر جب وہ بڑے ہوئے تو وسیم اکرم نے
اپنی زندگی میں کسی اور کو شامل کیا اور اب ان دونوں بیٹوں کو بہن کی حسین
رحمت سے بھی نوازا ہے۔۔۔ |
|
|
عرفان موتی والا |
اداکار عرفان موتی والا کے بچے ٹین ایج میں ہی تھے جب ان
کی بیگم نے کینسر سے جنگ لڑنا شروع کی۔۔۔عرفان کی زندگی میں جیسے ایک طوفان
آگیا تھا۔۔۔وہ کم عمر بچے ماں اور باپ کے ساتھ ساتھ شہر سے باہر
رہتے۔۔۔زیادہ سے زیادہ وقت ماں کے ساتھ گزارنے کی غرض سے وہ ہمیشہ ہر جگہ
ساتھ ہی جاتے۔۔وہ ایک نوجوان خاتون تھیں لیکن کینسر نے انہیں کمزور ترین
کردیا تھا۔۔۔اپنی بیگم کے جانے کے بعد عرفان موتی والا نے بیٹی کی شادی بھی
کی اور ان کی بیٹی کی آنکھوں میں ماں کے نا ہونے کا غم عیاں تھا۔۔۔ |
|