|
|
کہتے ہیں کہ اگر کوئی کامیاب ہے تو اس کی کامیابی کو آگے
لانے والے کا بھی اس میں اتنا ہی حصہ ہے جتنا خود محنت کرنے والے کا۔۔۔اقرا
یاسر انڈسٹری کی ان کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ہیں جنہوں نے ہر پراجیکٹ
میں اپنی اداکاری سے نا صرف خود کو چابت کیا بلکہ وہ ایک ایسا نام بن گئیں
جس کی مثالیں دی جانے لگیں۔۔۔ |
|
مزیدار بات یہ ہے کہ اس کامیابی کے باوجود اقراء نے کبھی
بھی خود سے جڑے کسی بھی سچ کو چھپانے یا اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش نہیں
کی۔۔۔پھر چاہے وہ یہ سچ ہو کہ ان کی ماں پاکستان کی سب سے پہلی کریم
ڈرائیور تھیں ، یا یہ کہ کیسے ان کا بچپن بغیر باپ کے گزرا۔۔۔ |
|
انہوں نے کبھی خود سے اور یاسر سے جڑے کسی بھی پہلو کو
ڈھانپا نہیں بلکہ دنیا کے سامنے ڈنکے کی چوٹ پر شادی کی۔۔۔ |
|
حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ ایک
مارننگ شو میں کسی میک اپ آرٹسٹ کی ماڈل بن کر گئی تھیں اور وہاں ججز میں
ایک نام وقار حسین کا بھی تھا۔۔۔وقار نے مجھے دیکھتے ہی کہا کہ تم ضرور
میڈیا کے لئے کوشش کرو اور انہیں سٹڑس ٹیلنٹ ایجنسی میں متعارف کروایا۔۔۔ |
|
اقراء نے کہا کہ وہ وقار بھائی تھے جنہوں نے مجھے پہلی
بار یہ بتایا کہ میں انڈسٹری میں آ سکتی ہوں۔۔۔ |
|
|