میچ کو روک کر روزہ افطار کیا۔۔۔ فٹبال اسٹار پال پوگبا کا ایسا عمل جس نے مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلم شائقین کے دل بھی جیت لئے

image
 
“جی ہاں۔ میرا روزہ تھا۔ میں بیٹھ کر کھجور اور مشروب سے افطار کررہا تھا“
 
یہ کہنا ہے پال پوگبا کا جو فٹبال اسٹار کی حیثیت رکھتے ہیں اور فرانسیسی فٹبال ٹیم مانچیسٹر یونائیٹڈ سے وابستہ ہیں۔ گزشتہ ہفتے مانچیسٹر یونائیٹڈ کا میچ اٹلی کی فٹبال ٹیم اے ایس روما سے ہوا جس میں اس وقت شائیقین کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب پال پوگبا نے میچ کے دوران کنارے میں جا کر روزہ افطار کیا۔ ان کے روزے کا احترام کرتے ہوئے ریفری نے آدھے منٹ تک میچ روک دیا۔ روزہ کھولتے ہی پال واپس میدان کی طرف آگئے اور میچ شروع ہوگیا۔
 
image
 
روزے سے میرا رب مجھے قوت عطا کرتا ہے
حیرت انگیز طور پر پال پوگبا نے میچ کے پچھترہویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔ ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پال پوگبا نے بتایا کہ “روزے سے میرا رب مجھے قوت عطا کرتا ہے۔ میں سات سال سے روزے رکھ رہا ہوں اور ورلڈ کپ میچز کے دوران میں نے کبھی روزہ قضا نہیں کیا“
 
پال پوگبا نے مذید بتایا کہ “میں ایک ایتھیلیٹ ہوں اس لئے غذائی ماہر سے رابطے میں رہتا ہوں وہ مجھے تاتے ہیں کہ روزے اور ٹریننگ کے دوران کس طرح کی غذا لینی ہے۔ میں سالوں سے اس کا عادی ہوں اور مجھے کبھی کوئی کمزوری محسوس نہیں ہوئی“
 
image
 
پال پوگبا کے اس عمل پہ جہاں مسلمان شائقین خوش ہوئے وہیں غیر مسلم شائقین نے بھی دل سے ان کے اس عمل کا احترام کیا۔ بے شک پال پوگبا کا اتنی شدید جسمانی سرگرمی کے دوران روزہ رکھنا تمام مسلمانوں کے لئے ایک مثال ہے
YOU MAY ALSO LIKE: