میرے شوہر کے بال ذرا کم ہیں۔۔۔شوبز بیویاں جن کے شوہر بالوں سے محروم ہیں

image
 
اکثر ہمارے معاشرے میں خواتین کے وزن کو لے کر نشانہ بنایا جاتا ہے تو مرد کے بالوں کو۔۔۔ظاہری طور پر اگر کسی مرد کو خوبصورت کہنا ہو تو اس کے بالوں کو اس میں شامل کرنا ضروری ہوتا ہے۔۔۔شادی کے وقت بھی سب سے زیادہ یہ مسئلہ سامنے آتا ہے کہ لڑکے کے بال کیسے ہیں۔۔۔لیکن انڈسٹری میں کچھ لوگوں نے اپنے اس درد کو کم کرنے کے لئے بال ہی لگوا لئے ۔۔۔
 
ماہم عامر کے شوہر فیضان شیخ
اداکارہ ماہم عامر کے شوہر فیضان شیخ بھی انڈسٹری کا ایک بہت کامیاب نام ہیں اور فیضان نے جب آغاز لیا اور مارننگ شو سلام زندگی میں نظر آئے تو ان کے بال کافی کم تھے بلکہ سامنے والا حصہ تو باقاعدہ صاف ہو چکا تھا۔۔۔فیضان کے لئے کم عمری میں یہ تکلیف سہنا اس لئے بھی زیادہ مشکل تھا کہ ابھی تو ان کا کیرئیر شروع ہوا تھا اور آتے ہی میدان صاف ہونا شروع ہوگیا۔۔۔انہوں نے باقاعدہ بال لگوائے تاکہ بیگم کو بھی یہ پتہ چلے کہ فیضان کل بھی ہیرو تھا اور آج بھی ہیرو ہے۔۔۔
image
 
ساجد حسن
اداکار ساجد حسن کی بیگم کے بال انہوں نے اپنے مزاج اور پسند کے حساب سے سفید رکھے ہیں اور اس میں کافی خوش ہیں جبکہ دوسری طرف ان کے شوہر ساجد حسن کے بال ہی نہیں۔۔۔یہ نہیں کہ ساجد بالوں کے ساتھ انڈسٹری میں آئے لیکن ایک ایسی کمی تھی جسے سب سے زیادہ ساجد حسن ہی محسوس کرتے تھے۔۔۔انہوں نے شادی کے اتنے سال بعد اپنے کسی دوست کے کہنے پر ہیئر پلانٹ کروانا چاہا لیکن وہ الٹا گلے ہی پڑ گیا اور بہت مشکل سے ساجد حسن اس تکلیف سے نکلے۔۔۔اب تو بیگم کا بھی یہی کہنا ہے کہ کیا ضرورت ہے یہ سب کروانے کی۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: