|
|
مسلمان ہونا صرف ایک مذہب نہیں بلکہ ایک ایسا فرض ہے جسے ﷲ اور اس کی رضا کے لئے
ہمیں نبھانا بھی چاہئے۔۔اس وقت فلسطین شعلوں اور ظلم کی آگ میں جل رہا ہے اور
اسرائیل کے خلاف کھڑے ہونے کے لئے سب کو ایک جان ہونا ضروری ہے۔۔۔یہ ایک ایسا وقت
ہے جو سب مسلمانوں کے لئے آزمائش ہے اور جو اس میں پورا اترا وہی سرخرو ہوگا۔۔۔
شوبز ستاروں نے بھی اس وقت اپنی آواز کو اٹھانا وقت اور ناموس اسلام کی ضرورت مانا
اور کم سے کم سوشل میڈیا پر اس بات کا اظہار ہی کردیا کہ جو کچھ بھی فلسطین میں
ہورہا ہے وہ قابل مذمت ہے۔۔۔ |
|
احسن خان |
احسن خان تو ہمیشہ انسانیت کے حقوق کے علمبردار بن کر سامنے آئے اور انہوں
نے کبھی خود کو ان معاملات میں پیچھے نہیں رکھا۔۔۔وہ نا تو کسی سے گھبراتے
ہیں اور نا ہی انہیں اس بات کا خوف ہے کہ ان کی آواز کہیں ان کے لئے تلخ نا
ہوجائے۔۔۔وہ فورا سامنے آئے اور انہوں نے اپنا سوشل میڈیا اظہار کے لئے
حاضر کردیا۔۔۔انہوں نے لکھا کہ اگر فلسطینیوں کے لئے آواز نا اٹھائی تو اﷲ
ہمیں معاف نہیں کرے گا۔۔۔ |
|
|
احمد علی بٹ |
احمد بٹ ان دلیر لوگوں میں سے ہیں جو سچ بولتے ہیں ارو جھوٹ بولنے والوں کو
سخت ناپسند کرتے ہیں۔۔۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا کہ کیوں ، کیوں
دنیا ظلم کو نہیں دیکھ پارہی۔۔۔مسجد اقصیٰ پر حملہ غیر انسانی ہے۔۔۔ اﷲ ہم
مسلمانوں پر رحم کرے اور معصوم جانوں کو بچائے جنہوں نے اس ظلم کے آگے اپنا
سب کچھ ہار دیا۔۔۔احمدبٹ کو لگتا ہے کہ دنیا کو اس وقت اس حملہ کے خلاف
آواز اٹھانی چاہئے۔۔۔ |
|
|
صنم جنگ |
صنم جنگ ان لڑکیوں میں سے ہیں جو ہمیشہ دین اسلام کی پاسداری کرتی نظر آئی
ہیں اور رمضان کے اس مہینے میں تو وہ اپنی کوئی بھی عبادت نہیں
چھوڑتیں۔۔۔انہوں نے بھی اس ظلم کے خلاف اپنی پروفائل کی تصویر کو فلسطین کے
نام کردیا۔۔۔ |
|