|
|
شادی کے بعد نادیہ خان کا یہ پہلا رمضان تھا اورانہوں نے
اپنی ویڈیوز سے یہ دکھانے کی کوشش کی کہ وہ کس طرح اپنے اس رمضان کو اپنے
نئے شوہر اور بچوں کے ساتھ گزار رہی ہیں۔۔۔انہوں نے بتایا کہ گروسری کرنے
ہم دونوں ساتھ گئے اور وہ سامان لیا جو ہمارا سارا رمضان اچھی طرح گزر جائے۔۔۔ |
|
سحری میں انہوں نے جب اپنے شوہر کے آگے دو فرائی انڈے
اور پراٹھا رکھا تو انہوں نے کہا کہ یہ تو میں کھاتا ہی نہیں۔۔۔اور وہ تخم
بالنگا اور کھجوروں کے ساتھ اپنی سحری سجا کر بیٹھ گئے۔۔۔اور نادیہ سے بھی
کہا کہ وہ یہی کھائیں۔۔۔افطاری کے لئے انہوں نے اور ان کے شوہر نے مل کر ہی
تیاریاں کیں۔۔۔دہی بڑے بنانے سے لے کر پکوڑوں کا بیٹڑ بنانے تک سب میں ساتھ
دیا اور بچوں کے ساتھ ہی روزہ کھولا تاکہ انہیں اس مبارک مہینے کی اہمیت کا
احساس رہے۔۔۔ |
|
چھوٹا بیٹا کیان تو اپنے نئے والد کی نماز میں بھی ساتھ
ساتھ رہتا ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ وقت اپنے نئے بابا کے ساتھ ہی
گزرے۔۔۔اور وہ بھی کیان کو نئی نئی چیزیں سکھاتے رہے۔۔۔دیکھئے رمضان کی یہ
ویڈیو اس لنک میں |
|
|