ریسٹورنٹ کیوں بند کرتے ہیں کرونا کہہ کر۔۔۔اداکار نعمان مسعود اپنے بزنس کے ڈوبنے سے پریشان

image
 
کرونا نے جہاں انسانی جانوں کے ساتھ زندگی اور موت کا ایک کھیل شروع کیا وہیں مالی طور پر بھی لوگوں نے بہت پریشانیاں جھیلیں اور ابھی تک جھیل رہے ہیں۔۔۔۔شادی ہالز، ریسٹورنٹس، مالز، تفریحی مقامات، بچوں کے پلے ایریا، ٹرانسپورٹ، اسکول، غرض ہر شعبے نے کہیں نا کہیں اس مشکل سے جنگ لڑی ہے۔۔۔حال ہی میں شوبز کی دنیا کے ایک بہت سینئر نام نعمان مسعود نے ایک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے کھانے پینے کی جگہوں پر پابندی لگنے کے خلاف آواز اٹھائی۔۔۔
 
شوبز میں کئی نام ایسے ہیں جنہوں نے ریسٹورنٹس اور کھانے پینے کے بزنس میں اپنا ہاتھ ڈالا جن میں ندا یاسر اور یاسر نواز کا نام بھی شامل ہے۔۔۔لیکن پھر کرونا کی یہ وبا ان کے اس بزنس کو نگل گئی۔۔۔نعمان مسعود نے بھی اسلام آباد میں ’’کھابہ‘‘ کے نام سے ایک خوبصورت ریسٹورنٹ کھولا اور پھر ابھی اس کی شروعات ہی ہوئی تھی کہ سخت پابندیاں شروع ہوگئیں۔۔۔
 
 
نعمان کا کہنا ہے کہ مال میں بھی سب جا رہے ہیں، جہاز میں بھی ساتھ ساتھ بیٹھ رہے ہیں اور کھانے کے وقت باقاعدہ ماسک اتار کر کھانے بھی کھا رہے ہیں، باتیں بھی کر رہے ہیں۔۔۔لیکن جہاں بات آئی ریسٹورنٹ کی۔۔۔جس میں پہلے ہی لوگ دور ہو کر بیٹھتے ہیں، تو وہاں پابندیاں سخت ہو گئیں۔۔۔ایک ریسٹورنٹ میں بھی کم سے کم تیس سے چالیس ورکر کام کرتے ہیں اور یہ صرف ورکر نہیں ہوتے۔۔۔بلکہ تیس سے چالیس خاندان ہوتے ہیں جو اس سب میں یہ مشکلات بھگتتے ہیں۔۔۔
 
ریسٹورنٹ کھولیں اور میرے ساتھ آواز اٹھائیں۔۔۔سب شوبز کے لوگ اس پر آواز بلند کریں۔۔نعمان کا یہ نعرہ سنتے ہی گلوکار فاخر محمود نے تو فوراً ان کی یہ ویڈیو شیئر کی۔۔۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس ویڈیو کی گونج کہاں تک جاتی ہے۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: