پچاس سال ایک اور دلہن۔۔۔ثمینہ احمد اور بشریٰ انصاری کے بعد ایک اور اداکارہ نے یہ فیصلہ کر ہی لیا

image
 
زندگی کے کسی بھی موڑ پر اپنے لئے کوئی قدم اٹھانا انسان کا حق ہے اور جب زندگی کے کسی موڑ پر آپ یہ فیصلہ اپنے لئے لیں اور معاشرے کی دیوار کو گرا کر خوش رہنے کی کوشش کریں تو اس سے بڑی ہمت اور بہادری کوئی نہیں۔ پچھلے دنوں اداکارہ ارسہ غزل نے ایک تقریب میں لی جانے والی سیلفی شیئر کی جس میں ان کا کیپشن تھا کہ میں اپنے شوہر اور اپنے سوتیلے بیٹے تبریز کے ہمراہ۔
 
یہ تصویر دیکھنے کے بعد تو کھلبلی ہی مچ گئی۔ انڈسٹری میں تو لوگ یہ جانتے ہوں گے کہ ارسہ نے شادی کرلی لیکن لوگوں کو اس کا نہیں علم تھا۔ یہ شادی اداکار ساجد شاہ کے ساتھ ہوئی ہے۔ ساجد شاہ ویسے تو کئی ڈراموں میں نظر آتے ہیں لیکن آج کل ڈرامہ ’’رقص بسمل‘‘ میں ولن کے کردار میں دکھائی دے رہے ہیں۔ ارسہ غزل کی زندگی میں ایک بیٹا اور بیٹی تو موجود تھے ہی لیکن انہوں نے ساجد کے بیٹے کو بھی دل سے قبول کیا ہے۔
 
image
 
ساجد شاہ کے بیٹے تبریز بھی انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔ اس شادی کے بعد ارسہ غزل کی مسکراہٹ دیکھ کر ان کے فینز کو تو بہت خوشی ملی۔ ارسہ اداکارہ اشنا شاہ کی بڑی سوتیلی بہن ہیں اور دونوں میں بہت پیار ہے۔۔۔اس لئے ارسہ اچھی طرح ہر رشتے کو نبھانا جانتی ہیں اور یقیناً پچاس سال کی عمر میں کیا جانے والا یہ فیصلہ ان کے لئے بہترین ثابت ہوگا۔
 
image
 
بڑے بڑے بچوں کے ساتھ اس سے پہلے یہ فیصلہ ثمینہ احمد، بشریٰ انصاری، نازلی نصر نے بھی کیا اور ان کی زندگی میں محبت اور پیار الگ ہی نظر آتا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: