کہیں آپ بھی تو بےروزگاری کا شکار نہیں۔۔۔ مایوس نہ ہوں ان 6 طریقوں سے آپ ملازمت سے زیادہ آمدن حاصل کرسکتے ہیں

image
 
“مسٹر دانیال آپ کمپنی کے حالات جانتے ہیں۔ اور اس وقت تو پوری دنیا میں ڈاؤنسائزنگ کی جارہی ہے۔ ہماری طرف سے بہت معذرت اب آپ اپنے لئے کوئی دوسری نوکری تلاش کریں
 
دانیال سن ہو کر ایچ آر مینیجر کی بات سن رہا تھا اسے سمجھ نہیں آرہا تھا ہ وہ کیا جواب دے۔ مینیجر نے خود ہی دانیال کی کیفیت سمجھ کر کہا “میں اس وقت آپ کی کیفیت سمجھ سکتا ہوں آپ ایک اچھے ایمپلائی رہے ہیں اس لئے کمپنی آپ کو دو ماہ کی تنخواہ دے گی امید ہے تب تک آپ کے روزگار کا بندوبست بھی ہوجائے گا“
 
دانیال خالی الذہن بیٹھا ہوا تھا اس کی کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا۔ دانیال نے اپنا بیگ اٹھایا اور دفتر سے نکل گیا۔ بائیک چلاتے ہوئے بھی اس کا ذہن خالی تھا۔ نہیں جانتا تھا کہ خرچے کیسے پورے کرے گا، گھر والوں کو نوکری سے برطرف کرنے کی خبر کیسے سنائے گا اور بچوں کے اسکول کی فیس کا کیا ہوگا
 
image
 
کورونا کی وباء میں پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہی ڈاؤنسائزنگ یعنی دفتر اور کام کرنے کی جگہوں میں عملے کے گھٹاؤ کا عمل جاری ہے۔ پاکستان میں چونکہ بے روزگاری کی شرح پہلے ہی بہت زیادہ تھی موجودہ دور میں حد سے تجاوز کرچکی ہے۔ لاہور اسکول آف اکنامکس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 2020 میں0.7 ملین افراد بیروزگار ہوئے۔ اس تعداد کے علاوہ ایک بہت بڑے اعداد و شمار میں لوگ پہلے سے بیروزگار ہیں جن میں کم پڑھے لکھے افراد کے ساتھ پڑھے لکھے افراد کی بھی اکثریت ہے۔
 
آخر ایک عام انسان کس طرح غربت اور تنگ حالات کا سامنا کرے؟ یہ تو طے ہے کہ فی الوقت حکومت کے پاس بھی اتنے زرائع نہیں کہ وہ لوگوں کی اتنے بڑے پیمانے پر مدد کرسکے۔ اس لئے جو کرنا ہے اپنی مدد آپ کے تحت خود کرنا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم نے کچھ ایسے طریقے بیان کیے ہیں جن سے گھر بیٹھے یا بغیر نوکری کے بھی اتنی آمدنی ہوسکتی ہے کہ تھوڑی محنت سے آپ باعزت طریقے سسے اپنا پیٹ پال سکتے ہیں اور اگر محنت اور ایمانداری سے کام کریں تو خود اپنے کاروبار کے مالک بھی بن جائیں گے
 
1- اپنا بلاگ بنائیں
اگر آپ میں لکھنے کی صلاحیت ہے تو اس سے آپ اپنی آمدنی میں بہت زیادہ اضافہ کرسکتے ہیں۔ اپنا بلاگ بنائیں یا پھر مختلف ویب سائٹس کے لئے بلاگ لکھیں جو آپ کو پیسے دیتی ہوں مثال کے طور پر فیشن کے متعلق بلاگز لکھنے پر اتنے پیسے مل جاتے ہیں کہ گزر بسر ہوسکے۔ ایک سے زیادہ ویب سائٹس جوائن کرکے آپ آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں
 
2- آن لائن پڑھائیں
اگر آپ میں کوئی ہنر ہے یا زبان پر عبور حاصل ہے تو ایسی بہت سی ویب سائٹس ہیں جہاں رجسٹر ہو کر آپ لوگوں کو پڑھا سکتے ہیں روزانہ کہ چند گھنٹوں سے آپ کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکتا ہے۔ ٹیچنگ کی آن لائن ویب سائٹس کا زیادہ بزنس مغربی ممالک میں ہے لیکن پاکستانی بھی وہاں خود کو رجسٹر کرسکتے ہیں اور ڈالرز میں کما بھی سکتے ہیں
 
image
 
3- تحقیق میں حصہ لیں
طبعیاتی گروپ، تحقیقی پینلز، کلینیکل ٹرائلز زسروے وغیرہ کے مواقع آن لائن تلاش کریں ان کے لئے بھی مناسب رقم ادا کی جاتی ہے اس کے علاوہ یہ آپ کے تجربے کو وسیع کرتا ہے۔ جب بھی آپ نوکری کی تلاش میں جائیں گے اپ کا مختلف تحقیق میں شامل ہونا آپ کی اضافی کارکردگی ثابت ہوگا
 
4- ہنر سیکھیں
ایسا ہنر سیکھنا جو آپ کی آمدن کا زریعہ بننے کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی بن سکے اس سے اچھا شاید ہی کچھ ہو۔ ایسے ہنر میں کپڑے کی سلائی سیکھنا، چیزوں کی مرمت کرنا یا دستکاری کے مختلف ہنر شامل ہیں۔ اگر صرف کپڑوں کی سلائی کی ہی مثال لے لیں تو اس ہنر میں ڈیزائنر بننے تک کی گنجائش موجود ہے۔ ضرورت ہے تو صرف ہمت، خود پہ بھروسہ اور محنت کی۔
 
5- آن لائن چیزیں بیچنا
آجکل یہ کاروبار بھی زور پکڑ رہا ہے۔ ایک دکان دار کو اپنا سامان بیچنے کے لئے بھی کافی خرچہ کرنا پڑتا ہے جیسے بجلی کا بل۔ صبح سے شام تک دکان پر بیٹھنا اور چیزوں کو رکھنے کے لئے اگر دکان اپنی نہیں تو اس کا کرایہ بھی ادا کرنا پڑتا ہے لیکن اگر آپ آن لائن چیزیں بیچنا شروع کردیں تو آپ کا اضافی خرچہ نہ ہونے کے برابر ہوجائے گا اور دن میں اپنی گنجائش اور سہولت کے حساب سے مختلف گروپس میں وڈیو کال کے زریعے آپ باآسانی چیزیں بیچ سکیں گے۔ گھریلو خواتین بھی اس موقع سے فائدہ اٹھاتی نظر آتی ہیں۔
 
6- وڈیو بلاگز
بلاگز کی طرح آپ وڈیو بلاگز بنانا بھی شروع کرسکتے ہیں اس کام کے لئے تعلیم کے علاوہ کوئی خاص شوق بھی کام آسکتا ہے مثال کے طور پر اگر آپ کو باغبانی سے دلچسپی ہے تو اس حوالے سے وڈیوز بناسکتے ہیں یا پھر کتب بینی کے شوقین افراد کسی کتا کا تجزیہ پیش کرسکتے ہیں
 
image
 
بیروزگار ہونا یا نوکری کا چلے جانا جرم نہیں اور نا ہی اس کا مطلب ہمت ہار دینا ہے بلکہ اگر ایسا وقت آجائے تو خود کو نئے سرے سے جوڑیں اور نئے انداز سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں۔ ہوسکتا ہے یہ موقع آپ کی پچھلی نوکری سے زیادہ سودمند ثابت ہو
YOU MAY ALSO LIKE: