پودے لگائیں اور لاکھوں کمائیں۔۔ جانیے لاکھوں کے کاروبار کے لیے مفت کورس کی مکمل معلومات

image
 
 لوگ عام طور پر آمدنی کے لئے نوکریاں تلاش کرتے ہیں کیونکہ سب کے پاس کاروبار کرنے کے زرائع یا وسائل نہیں ہوتے۔ کہتے ہیں نا کہ جہاں کچھ نہ ہو وہاں بہت کچھ نیا کرنے کے مواقع بھی زیادہ ہوتے ہیں حیرت انگیز طور پر پاکستان میں جہاں نوکریوں کا شدید کال ہے لیکن یہاں ہنر مند اور باہمت افراد کے لئے مواقعوں کی ہر گز کمی نہیں۔
 
پاک جرمن انسٹیٹیوٹ آف کو آپریٹیو ایگریکلچر ملتان کی جانب سے ملک بھر کے نوجوانوں کو اپنا کاروبار کرنے کا ایسا موقع فراہم کیا جارہا ہے جس کے بعد بغیر کسی خصوصی تعلیم کے چھوٹی موٹی نوکری کی تلاش صرف وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ تو آئیے آپ کو اس شاندار موقع کے بارے میں مکمل تفصیل سے آگاہ کرتے ہیں۔
 
زرعی کاروبار سیکھیں اور لاکھوں کمائیں
زراعت یا پیڑ پودوں سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے جرمن اسنٹیٹیوٹ کی جانب سے یہ موقع فراہم کیا جارہا ہے کہ 3 ماہ کے مختصر عرصے میں نا صرف زمین کو کاشت کے قابل بنا کر پودے لگانا سکھائیں گے بلکہ ان کی بھرپور نشونما کرنا، کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کی تکنیک سے لیکر مارکیٹنگ کرنے تک ہر عمل کو باقاعدہ سکھائیں گے۔ اس شارٹ کورس کو سیکھنے کے بعد آپ اگر چاہیں تو اپنی زمین خرید کر کاشت کاری کا باقاعدہ آغاز کرسکتے ہیں یا پھر اپنی نرسری بنا کر کاروبار کرسکتے ہیں۔ حتیٰ کے گھر بیٹھے دراز پر پیڑ پودے بیچ کر بھی ماہانہ لاکھوں کما سکتے ہیں۔ اس کورس کو صرف زبانی کلامی نہیں بلکہ طلباء کو عملی طور پر ہر اسٹیپ کروا کر سکھایا جائے گا
 
image
 
کورس کی تفصیلات
یہ کورس ملتان میں پاک جرمن ایگریکلچر کالج میں جرمن ایڈ کی مدد سے کروایا جارہا ہے تاہم یہ کورس ملک بھر کے نوجوانوں کے لئے مفت ہے اور دوسرے شہروں سے آنے والے طلباء و طالبات کے لئے تین ماہ تک مفت ہوسٹل، مفت کھانے کی سہولت بھی موجود ہے۔ کورس کا کم سے کم دورانیہ تین ماہ اور زیادہ سے زیادہ دورانیہ دو سال ہے۔ دو سال کے کورس کے لئے طلباء کے پاس میٹرک کی سند ہونا لازمی ہے البتہ مختصر تین ماہ کے کورس کے لئے تعلیم کی کوئی قید نہیں۔ دو سال کا کورس کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد طلباء کو ملک سے باہر بھی کاروبار کے مواقع دیے جاتے ہیں۔ نیز پوزیشن ہولڈر طلباء کو ادارہ خود بھی اپنے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کرتا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کے لئے ادارے کی ویب سائٹ کا لنک نیچے پیش کیا جارہا ہے۔
 
https://www.eduvision.edu.pk/pak-german-institute-of-co-operative-agriculture-pgica-multan-ins-1314097895?fbclid=IwAR2J7oDDL8QKgnwrWtMQzA65-L68uQRAOh3Y4b730E27yIN9ozMLRff8CD4
YOU MAY ALSO LIKE: