یہ دونوں ساتھ کام کرتے ہوئے اچھے لگتے ہیں۔۔۔ شوبز کی 5 مشہور ترین جوڑیاں جو بہت پسند کی جارہی ہیں

image
 
بہت سے اداکار ایسے ساتھی اداکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتے ہیں جن کے ساتھ وہ ان کی دوستی ہو یا اچھے تعلقات ہوں لیکن کچھ ایسی جوڑیاں بھی بن جاتی ہیں جو پردے پر پہلی بار ساتھ آتے ہی ناظرین کے دل و دماغ پر چھاجاتی ہیں اور ڈرامہ ختم ہونے کے بعد بھی کئی سالوں تک لوگوں کو یاد رہتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم کچھ ایسی ہی جوڑیوں کے بارے میں بات کریں گے جنھوں نے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے
 
عمران اشرف اور سارہ خان (رقصِ بسمل)
یوں تو موسیٰ (عمران اشرف) کا کردار زہرہ (سارہ خان) پر چھایا محسوس ہوتا ہے لیکن ان دونوں کی اس جوڑی کو ناظرین نے بے پناہ سراہا ہے۔ ان دونوں کے مناظر ایک ساتھ بہت کم فلمائے گئے ہیں لیکن دیکھنے والے ان سین کا انتظار بے چینی سے کرتے ہیں جن میں زہرہ اور موسیٰ ایک ساتھ نظر آئیں۔ حالیہ قسط میں جب زہرہ، موسیٰ سے اظہارِ محبت کرتی ہے تو یہ سین دیکھنے والوں میں بہت مقبول ہوا اور ڈرامے کی شہرت میں مذید چار چاند لگ گئے۔
image
 
 عائزہ خان اور عثمان خالد بٹ (چپکے چپکے)
ڈرامے کے شروع شروع میں عنیزا خان(مینو) اور عثمان خالد بٹ(فازی) کے ایک ساتھ مناظر نہیں تھے لیکن کہانی آگے بڑھتے ہی ان کا کردار بھی کھلتا گیا۔ عائزہ خان اور عثمان خالد بٹ دونوں نے ہی اپنے اپنے کرداروں سے بھرپور انصاف کیا اور ڈرامہ انڈسٹری کی ایک یادگار جوڑی میں ڈھل گئے۔ ناطرین یقیناً ان دونوں کو مختلف پراجیکٹس میں دوبارہ ایک ساتھ دیکھنا چاہیں گے
image
 
رمشا خان اور عفان وحید (شہنائی)
رمشا اور عفان نے پہلی بار کسی ڈرامے میں ساتھ کام کیا ہے۔ شہنائی میں عفان (میرب) ایک نرم دل شخص اور (بخت) ایک سخت مزاج لڑکی کے کرداروں میں نظر آئے لیکن بخت کم سے کم میرب کے لئے اپنے دل میں نرم گوشہ ضرور رکھتی ہے۔ اگرچہ دونوں کے مزاج ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں اور دونوں ہی ایک بات کو دو مختلف انداز میں سوچتے ہیں اس کے باوجود ان کی آپسی کیمسٹری دیکھنے والوں کو بہت دلچسپ معلوم ہوتی ہے
image
 
ارسلان نصیر اور ایمن سلیم (چپکے چپکے)
ارسلان نصیر (ہادی) اور ایمن سلیم (مشی) کی کیمسٹری کافی مضبوط اور ان کی جوڑی بہت پیاری تھی۔ یہ کہانی ان لوگوں کے لئے ہے جو اپنے دل کی بات اپنے خاندان والوں تک پہنچانے کی جدوجہد کررہے ہی۔ پہلا ڈرامہ ہونے کے باجود اداکاروں نے بہترین پرفارمنس دی۔ بلاشبہ یہ اس سال کی مقبول جوڑیوں میں سے ایک ہے
image
 
فیروز خان اور اقراء عزیز (خدا اور محبت)
خدا اور محبت ہٹ ڈرامہ ہے جس کی تیسری سیریز میں فیروز خان ( فرہاد) اور اقراء عزیز (ماہی ) کے کردار ادا کرہے ہیں۔ شروع میں کہانی فرہاد کے گرد گھومتی ہے لیکن اس کے بعد ماہی کو بھی اس کی زندگی میں ہونے والے اتارچڑھاؤ کی بدولت خصوصی کوریج دی جاتی ہے۔ دونوں کے کردار میں شدت اور ایک دوسرے کے لئے چھپی محبت قارئین کو اپنے سحر میں جکڑنے میں کامہاب رہی ہے
image
YOU MAY ALSO LIKE: