یہ کوئی اور کام کیوں نہیں کرتے؟ 6 ایسے اداکار جنہیں کسی اور شعبے میں بھی قسمت آزمانی چاہیے

image
 
ہماری شوبز انڈسٹری زبردست ہی نہیں بلکہ بہت دلچسپ بھی ہے۔ ہمارے ہاں کچھ ایسے اداکار بھی ہیں جنھیں اداکاری کے بجائے دوسرے کیریرز میں مواقع ڈھونڈنے چاہئیں البتہ ہمارا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ان سب کو اداکاری نہیں آتی... ہاں البتہ کچھ کو اداکاری سیکھنے کی ضرورت ضرور ہے-
 
1- اظفر رحمان
ہم نہیں یہ یاسر علی کہتے ہیں کہ اظفر رحمان کو اداکاری کے علاوہ کوئی کام کرنا چاہیے۔ جب یاسر علی کا یہ بیان شہ سرخیوں کا حصہ بننے لگا تو یاسر نے ایک ٹاک شو میں ڈٹ کر جواب دیا کہ ایک بار اظفر نے بھی اسی طرح ان کو مالی مشورہ دیا تھا اس لئے وہ بھی اپنی رائے دینے میں حق بجانب ہیں
image
 
2- ماورا حسین
ماورا قانون کی باقاعدہ ڈگری رکھتی ہیں۔ ہم نے پہلے ہی انھیں اداکاری سےزیادہ وی جے کے طور پر دیکھا ہے اور یہ جانتے ہیں کہ اداکاری کرنے سے زیادہ وہ اچھا بولنے کی صلاحیت رکھتی ہیں تو کیوں نہ ماورا کورٹ روم میں بول کر اپنا شوق پورا کریں
image
 
3- شہروز سبزواری
شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ انتہائی خوبصورت تھیں جن پر ہر لباس جچتا ہے۔ شہروز کی حالیہ بیگم بھی ایک جانی مانی ماڈل ہیں جنھیں لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑنا آتا ہے البتہ شہروز خود اپنے آپ کو منوانے میں تاحال ناکام رہے ہیں۔ بہت بڑے بڑے پراجیکٹس حتیٰ کہ فلموں میں کام کرنے کے بعد بھی وہ کوئی نام نہیں کما سکے اس لیے ہمارے خیال سے انھیں اداکاری چھوڑ کر کوئی دوسرا کام دیکھنا چاہیے
image
 
4- صبور علی
اگرچہ صبور اداکاری کی اچھی صلاحیت رکھتی ہیں لیکن ان سے پہلے ان کی بہن سجل اتنی دھاک بٹھا چکی ہیں کہ صبور آج بھی خود سے زیادہ سجل کی بہن کے نام سے مشہور ہیں۔ ہمارے خیال سے سجل کی چھاپ سے نکلنے کے لئے صبور کو اداکاری کے بجائے کسی اور شعبے میں خود کو منوانا چاہیے
image
 
5- دانش تیمور
دانش تیمور، عائزہ خان کے شوہر ہیں اور تاحال ان کی شہرت کا یہی ایک حوالہ ہے جبکہ عائزہ کی طرح وہ بھی اس فیلڈ میں کئی سالوں سے کام کررہے ہیں لیکن اپنی اداکاری سے لوگوں کو متاثر کرنھ میں ناکام ہیں
image
 
6- فہد مصطفیٰ
فہد ایک وراسٹائل اداکار ہیں وہ اداکاری کے علاوہ پروڈیوسر اور میزبانی کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں لیکن جس طرح وہ اپنے پروگرام میں لوگوں کو ٹرول کرتے ہیں اگر وہ سب کام چھوڑ کر ٹرولر بن جائیں تو شاید مذید کامیاب ہوجائیں گے
image
YOU MAY ALSO LIKE: