گھر توڑنے کا الزام صرف عورت پر ہی کیوں؟ غنا علی بھی تنقید کی زد میں

image
 
شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے لیکن جب اس پر تنقید شروع ہو تو بہانے مل ہی جاتے ہیں۔۔۔لوگ کوئی بھی موقع جانے نہیں دیتے۔ اداکارہ غنا علی نے شادی کی تو لوگوں کے لئے یہ اچانک ہونے والی شادی توجہ کا مرکز بن گئی۔ اس شادی کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ غنا علی نے انڈسٹری کے کسی اداکار سے نہیں بلکہ کسی بزنس مین سے شادی کی۔
 
ظاہری شکل و صورت کو لے کر لوگوں نے تنقید کی تو غنا علی بھی بھڑک اٹھیں اور صاف کہہ دیا کہ کہنا ہے تو مجھے آنٹی کہہ لو لیکن میرے شوہر کو کچھ بھی نہیں کہنا۔
 
اس شادی میں جوڑے کے بے جوڑ ہونے کی بات ابھی چل ہی رہی تھی کہ کہانی نے ایک نیا موڑ لے لیا جب ایک صاحب نے پوسٹ لگائی غنا علی کے شوہر کی ان کی پہلی بیوی اور بچے کے ساتھ۔ اور لکھا کہ غنا علی نے کسی کا گھر توڑا ہے اور یہ بات ناقابل برداشت ہے۔
 
image
 
غنا نے اپنے انسٹا پر لکھا کہ ’’بے وقوف عورت شوہر کو اپنا غلام بنا کر رکھتی ہے اور عقلمند عورت شوہر کو بادشاہ بنا کر رکھتی ہے اور پھر خود ملکہ بن جاتی ہے۔‘‘
 
غنا علی کے شوہر عمیر گلزار کی پہلی شادی کو چھے سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور ان کا اس شادی سے ایک بیٹا بھی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اگر انہوں نے دوسری شادی کی تو اس میں گھر توڑنے کا الزام صرف غنا علی پر لگانا کیا صحیح ہے؟؟
 
image
 
اس سے پہلے یہ ٹائٹل عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر نے اپنے والد کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر پر لگایا تھا کہ وہ گھر توڑنے والی ہے۔
 
اب دیکھنا یہ ہے کہ غنا علی اس تنقید کا سامنا کس طرح کریں گی اور یہ خبر آگے کہاں تک جائے گی۔
YOU MAY ALSO LIKE: