سالگرہ مبارک ہو میرے بیٹے۔۔۔والدین کی آپس میں علیحدگی کے بعد بچوں کی سالگراہیں

image
 
ماں باپ کی آپس میں چاہے نا بنے لیکن بچوں کے لئے دونوں ہی بہت اہم ہوتے ہیں۔ جب یہ دونوں جدا بھی ہوں تو بچوں کو ایک خلا محسوس ہوتا ہے۔ اور سچ تو یہ ہے کہ کہیں نا کہیں تکلیف کی ایک ٹیس دونوں والدین کے دل میں بھی اٹھتی ہے کہ ان کے بچے ان سے جدا ہیں یا اگر ساتھ ہیں تو ان کی خوشی ادھوری ہے۔
 
محسن عباس حیدر
لوگ ابھی تک اس لڑائی کو نہیں بھولے جو محسن عباس حیدر اور ان کی سابقہ بیگم فاطمہ کے درمیان ہوئی۔ پھر اس لڑائی کا نتیجہ بھی سامنے آیا اور فاطمہ بیٹے کے ساتھ الگ ہوگئی۔ اب وہ بچہ فاطمہ کے پاس ہی ہے اور اس کے اخراجات محسن بھی ادا کرتے ہیں۔ لیکن اپنے بیٹے کی سالگرہ منانے سے محسن اکیلے میں بھی نہیں چوکے۔ انہوں نے باقاعدہ اپنے بچے کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور اس کا کیک اور سجاوٹ بھی دکھایا۔۔۔
image
 
وینا ملک
وینا ملک اور اسد اب ایک ساتھ نہیں اور بچوں کا کیس بھی ابھی تک چل رہا ہے۔ بچے وینا ملک نے اپنے پاس رکھے اور پھر اپنی بیٹی کی اس دوران سالگرہ بھی منائی جس میں باپ کا کوئی سایہ نا تھا۔ اسد بچوں کی تڑپ میں روتے رہے لیکن انہیں سالگرہ پر بھی بچے دیکھنے کو نا ملے۔
image
 
سائرہ یوسف
سائرہ اور شہروز کی علیحدگی کے بعد نورے کی زندگی میں اگر کوئی فرق آیا تو صرف یہ ہے کہ پہلے ایک ہی گھر میں ماں اور باپ میسر تھے اور اب انہیں الگ الگ گھر جانا پڑتا ہے اپنی خوشیوں کو منانے کے لئے۔ سائرہ اپنی بیٹی کی سالگرہ الگ کرتی ہیں اور شہروز کے گھر میں یہ ایک الگ طرح منائی جاتی ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: