|
|
یہ سوال ہر اداکارہ سے پوچھا جاتا ہے کہ شادی کا کب تک
ارادہ ہے اور کیا کوئی آئیڈیل ہے دماغ میں۔ اکثر کا جواب ہاں میں مل جاتا
ہے لیکن ایسے کچھ نام ہیں انڈسٹری میں جن سے اب جب بھی کیا جاتا ہے یہ سوال
تو آگے سے ایک ہی ہوتا ہے جواب۔ مجھے شادی نہیں کرنی۔ |
|
سونیا حسین |
اداکارہ سونیا حسین کی زندگی میں یہ لمحہ آیا ضرور تھا
لیکن انہوں نے سلے ہوئے لبوں کے ساتھ اپنے اس رشتے کو خدا حافظ کہہ دیا۔ اس
بات کو کافی وقت گزر چکا ہے لیکن سونیا کی زندگی میں اب اس سوال کا کوئی
جواب نہیں سوائے اس کہ، کہ میں اب شادی نہیں کرنا چاہتی۔ سونیا نے خود ایک
انٹرویو میں بتایا کہ شعیب ملک جب ان کے گھر آئے تو ان کے والدین سمجھے کہ
یہ شادی شدہ نہیں اور کہنے لگے کہ تمہارے لئے یہ لڑکا اچھا ہے۔ لیکن سونیا
نے کہا کہ والدین کی ان ساری خواہشات کے باوجود ان کے دل میں ایسی کوئی
خواہش نہیں۔ |
|
|
ماریہ واسطی |
ضروری نہیں کہ آپ کی زندگی میں کوئی مرد موجود ہو اور
پھر ہی آپ خوش رہ سکیں۔ ماریہ واسطی زندگی کے اس سفر کو دوستوں کے ساتھ ہی
گزار رہی ہیں اور خوش بھی ہیں۔ انہیں یہ سوال کچھ خاص پسند بھی نہیں کہ ان
سے شادی کا پوچھا جائے۔ اور اگر کسی نے پوچھ بھی لیا تو وہ یہی جواب دیں گی
کہ شادی نہیں کرنا۔ |
|
|
ہما خواجہ |
گلوکارہ ہما خواجہ کی زندگی میں لڑکیوں جیسی کوئی بات
نظر ہی نہیں آتی۔ ایک طویل عرصہ سے وہ ایئر ہوسٹس کی خدمات انجام دے رہی
تھیں اور دبئی میں مقیم رہیں۔ پاکستان آتی جاتی رہتی ہیں لیکن ان کے دکھنے
کا انداز اور بولنے کا انداز یہ پیغام دیتے نظر آتے ہیں کہ شادی نہیں کرنی۔
ہم ایسے ہی ٹھیک ہیں۔ |
|