ملک اور ماں دونوں کے لئے برا سوچا۔۔۔نوشین شاہ کی غلطیاں

image
 
کہتے ہیں کبھی کبھی کسی کا برا وقت چل رہا ہو تو پھر اس کی ہر بات نا صرف نظروں میں آتی ہے بلکہ ان پر کھنچائی بھی ہوجاتی ہے۔۔۔کچھ یہی حال ہے آج کل اداکارہ نوشین شاہ کا۔۔۔جو اس وقت شدید تنقید کی زد میں ہیں اپنے حالیہ سوشل میڈیا اسٹیٹس کے بعد۔۔۔لیکن نوشین شاہ کی کچھ غلطیاں ایسی ہیں جو ایک کے بعد ایک ہوئیں اور اب وہ اس کے جال میں پھنس چکی ہیں۔۔۔۔
 
دو سال پہلے وہ عفت عمر کے شو میں مہمان بن کر آئیں اور کچھ دل کی باتیں کی جن پر کافی اعتراض اٹھائے گئے۔۔۔انہوں نے عفت عمر کو کہا کہ میں نے جو بھی کمایا اپنے کپڑے اور جوتوں پر لگایا۔۔۔اگر آج پیسہ بچاتی تو ایک گھر بن جاتا لیکن مجھے تو گھر بنانے سے زیادہ جوتے اور کپڑوں پر لگانے کا شوق ہے۔۔۔ان کے اس بیان کے بعد لوگوں نے کہا کہ بہتر ہی تھا گھر پر لگاتیں کیونکہ شو میں بھی اچھے کپڑے نہیں پہنے۔۔۔
 
image
 
پچھلے دنوں یاسر حسین نے ایک انکشاف کیا کہ میری شادی میں کچھ لوگ بن بلائے بھی آئے تھے اور ان میں سے ایک نام نوشین شاہ کا ہے جنہوں نے مجھے اتنا تنگ کیا کہ مجبوراً مجھے انہیں پتہ بھیجنا پڑا۔۔۔اور وہاں آکر انہوں نے مہمانوں کو بھی تنگ کیا۔۔۔نوشین شاہ نے اس بات کا جواب دیا کہ یاسر کے ساتھ یادداشت کے مسائل ہو گئے ہیں۔۔۔ورنہ میں کیوں جاؤں گی بن بلائے کسی کی شادی میں۔۔۔یاسر اپنی بیوی کے نام لے کر خود کو مشہور کررہا ہے۔۔۔اس کا جواب یاسر حسین نے کچھ اس طرح دیا کہ باقاعدہ نوشین شاہ سے باقاعدہ غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ میرے پاس وہ سارے وائس نوٹس اور پیغامات محفوظ ہیں۔۔۔اور میری بیوی اقراء کو بھی آپ پر افسوس ہے اس لئے اس پر افسوس نا کریں۔۔۔
 
image
 
لیکن حالیہ کونٹروورسی نے تونوشین شاہ کے قدم ہی اکھاڑ دیئے۔۔۔انہوں نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اسٹیٹس لگایا ملک کو گالی دیتے ہوئے کہ یہیں سب کچھ ہوتا ہے اور میری ماں کا یہی سوال کہ شادی کب ہوگی۔۔۔اس گالی کو دینے کے بعد عمر سعید ڈیزائنر نے انہیں کہا کہ جب شادی نہیں ہوتی تو یہی کہتی ہیں یہ عورتیں۔۔۔اس بات پر نوشین نے عمر سعید کو انتہائی سخت الفاظ کہے اور یہ تک کہا کہ تم شادی کے لائق نہیں اس لئے تمہارا بولنا نہیں بنتا۔۔۔۔اپنے سخت الفاظ پر جہاں انہوں نے ملک کے لئے انتہائی برا لفظ استعمال کیا شوبز انڈسٹری بھی خوش نہیں۔۔۔بلکہ عادی عدیل امجد نے تو انہیں کہا کہ چلی جائیں اس ملک سے اگر گالیاں دینی ہیں اور ماں کو جو کہہ رہی ہیں تو ماں اگر چلی گئی تو جان بھی نکل جائے گئی۔۔۔
 
image
YOU MAY ALSO LIKE: