ایک اہم پیغام۔۔۔*
آج تم اور تمہاری سکت،طاقت،ذرائع میسرہ اور تمام تر صلاحیتں ساکن بتوں کی
مانند سکونت اختیار کیے ہوۓ ہیں اور تم اپنے آپ کو بے بس ظاہر کرتے پھرتے
ہو مگر افسوس کہ کسی خدا دشمن کیلیۓ یہ تمام تر ہر وقت میسر ہوتے ہیں ۔۔۔وہ
ذات ہر چیز سے واقف ہے آج تم بت بنے بیٹھے ہو کل روز محشر خداذوالجلال کی
رحمت بھی تمہارے لیے ساکن کر دی جاۓ گی کہ جب خدا کہ پیغمبر بھی کسی نہ کسی
طریقے سے خدا کے عرش کے ساۓ کی تلاش میں ہوں گے تو تصور کرو کہ تم جیسوں کا
کیا حال ہو گا۔۔۔۔۔؟؟!!!!آج جب مظلوموں کو ساۓ اور مدد کی ضرورت ہے تو تم
چھپتے پھرتے ہو کل اسکی عدالت میں تم سے بھی منہ موڑ لیا جاۓ گا ۔۔۔۔اللہ
اکبر!!!
اور جس سے اس ذات نے منہ پھیر لیا اس کاٹھکانہ جہنم ہو گا۔۔۔۔
ہاۓ !!اے کاش !!!!!
انکی آنکھوں سے کوئ عارضی اقتدار،دولت نا چیز اور سستی شہرت کی بندھی پٹی
اتارے۔۔۔!!!
اپنے رب کو چھوڑ کر دنیا والوں کو راضی کرتے پھرتے ہیں کہ کسی طرح ان
مشرکوں اور نامرادوں کا قرب حاصل کر لیا جاۓاور یہ ہمیں مال ودولت سے نواز
دیں۔۔۔!!
یہ مت بھولنا کہ موت ہم سب کی تاک میں ہے کہ جب اسکو حکم ملا تو آنکھ
جھپکنے سے پہلے ہمیں دبوچ لیا جاۓ گا۔۔پھر ہر چیز کی مہلت ختم ہو جاۓ گی
انسان کہے گا کہ کچھ لمحے میسر آجائیں مگر افسوس ہماری سانسوں کے دفتر سمیٹ
دیے جائیں گے۔۔۔اس لیے غنیمت جانو اس زندگی کے چند سانسوں کو اور اس رب کے
بن کر اس اقتدار کو برؤکار لاؤ
خدارا!!!!!!! سنبھل جاؤ۔۔۔۔!!!
تحریر: اطیب داؤد
اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں کیا پتا اس کاوش سے کسی ارباب اختیار
کے دل کے بند دروازوں پر دستک ہو جاۓ اور مظلوم مسلمانوں کے مقدر کی سمعت
بدل جاۓ۔۔۔
|