جسٹن بیبیاں آج کل کہاں ہیں؟ سوشل میڈیا سے مقبولیت حاصل کرنے والے اسٹار غائب کیوں ہوجاتے ہیں؟

image
 
کچھ سال پہلے جسٹن بیبیر کے گانے سے شہرت پانے والی جسٹن بیبیاں تو آپ کو یاد ہی ہوں گی۔ دونوں بہنوں کی جوڑی نے جسٹن بیبیر کے ایک ہی گانے سے راتوں رات مقبولیت حاصل کرلی تھی۔ لیکن اس کے بعد یہ جوڑی پسِ پردہ غائب ہوگئی۔ وائس آف امریکہ کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں اس جوڑی نے اپنی مصروفیات کے بارے میں بات کی۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ جسٹن بیبیاں آج کل کہاں ہیں اور سوشل میڈیا سے غائب کیوں ہیں۔
 
 
پہلے ہمارے پاس کھانا کھانے کا وقت بھی نہیں ہوتا تھا۔۔۔۔
2015 میں صرف دو جماعتیں پاس بہنوں نے انگریزی گانا اس خوبصورتی سے گایا کہ پورے سوشل میڈیا پر مقدس تابعداد اور ثانیہ تابعدار نام کی یہ بہنیں “جسٹن بیبیاں“ یا “جسٹن گرلز“ کے نام سے مشہور ہوگئیں۔
 
اس وقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے مقدس کہتی ہیں کہ “گانا مشہور ہوتے ہی ہمارے پاس مختلف شوز کی اتنی آفرز آنے لگی تھیں کہ ہمارے پاس کسی اور کام کے لئے وقت نہیں ہوتا تھا یہاں تک کہ وقت کی کمی کی وجہ سے ہم کھانا بھی جلدی جلدی کھاتے تھے لیکن دھیرے دھیرے وہ سب مصروفیت ختم ہوگئی“
 
image
 
مقدس کی بہن ثانیہ کہتی ہیں کہ “ہمیں شہرت ملتے ہی ہم نے اپنے حالات بہتر کرنے کے خواب دیکھنے شروع کردیے تھے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا“ آجکل یہ دونوں بہنیں نجی تقریبات میں گا کر اپنے گھر کا خرچہ اٹھا رہی ہیں البتہ ملک سے باہر جاکر گانے کا ان کا شوق ابھی بھی ادھورا ہے۔
 
ون پاؤنڈ فشِ
اسی طرح برطانیہ میں مختلف انداز میں مچھلیاں بیچنے والے شاہد نظیر بھی آپ کو یاد ہوں گے جنھیں “ون پاؤنڈ فش مین“ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انھیں بھی ایک ہی گانے سے اتنی شہرت ملی کہ پی ٹی سی ایل نے انھیں اپنے ایمبیسیڈر کے طور پر متعارف کروایا لیکن اس کے بعد وہ بھی منظرِ عام سے غائب ہوگئے اور اب پتوکی میں اپنا آبائی کاروبار سنبھال رہے ہیں۔
 
image
 
اتنی مقبولیت کے بعد لوگ سوشل میڈیا اسٹارز کو فراموش کیوں کردیتے ہیں؟
مشاہدہ کیا جائے تو سوشل میڈیا اسٹارز زیادہ تر اپنے شعبہ کے ماہر نہیں ہوتے بلکہ اتفاقیہ کسی چیز کے لئے شہرت حاصل کرلیتے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ماند پڑجاتی ہے۔ اس سلسلے میں گلوکار سجاد طافو کہتے ہیں کہ اگر کسی کو گائیکی میں دلچسپی ہے تو اسے چاہئیے کہ باقاعدہ سیکھ کر اس فیلڈ میں قدم جمائے ورنہ ایب بار شہرتے حاصل کرنا تو آسان ہے لیکن اسے قائم رکھنے کے لئے قابلیت کی ضرورت ہوتی ہے جو فن کو سیکھ کر ہی حاصل کی جاسکتی ہے
YOU MAY ALSO LIKE: