|
|
کہتے ہیں بڑے ہی قسمت والے ہوتے ہیں وہ لوگ جنہیں ہر طرح
کے ماحول میں پر سکون نیند آجاتی ہے اور وہ پھر کسی کی پرواہ کئے بغیر ایسے
سوتے ہیں کہ ڈھول بجے یا تاشے۔۔۔ہوتے رہیں تماشے۔۔۔وہ بے خبر سوتے ہیں |
|
حرا مانی |
حرا مانی کو رات کو نیند بہت دیر سے آتی ہے اور وہ اکثر
اپنی نیند پوری نہیں کر پاتیں لیکن اس کا حل وہ یہ نکالتی ہیں کہ شوٹ کے
دوران جہاں اور جیسے بھی موقع لگے بے خبر سوجاتی ہیں اور پھر انہیں اٹھانا
پڑتا ہے کہ آپ کا سین آگیا ہے۔۔۔ایسا کبھی کبھی ہی ہوتا ہے لیکن ان کے دوست
اکثر یہ مناظر دیکھ لیتے ہیں |
|
|
فیصل قریشی |
فیصل قریشی کو تو نیند سے اتنا ہی پیار ہے جتنا خود سے
اور اپنی فیملی سے۔۔۔وہ سیٹ پر اس بات کے لئے ذہنی طور پر تیار رہتے ہیں کہ
انہیں ایک موقع ملے اور وہ جھپکی لے لیں۔۔۔وہ رات کو بہت دیر نہیں جاگ
سکتے۔۔۔اس لئے انہیں دوپہر میں ایک اونگھ کی ضرورت پڑ ہی جاتی ہے۔۔۔۔ |
|
|
ماہرہ خان |
میک اپ کے دوران ہو یا شو کے درمیان بریک۔۔۔ماہرہ خان
اپنی آنکھیں بند کرکے ایک گہری اونگھ میں جا سکتی ہیں۔۔۔بہت کوشش کے باوجود
بھی ماہرہ اپنی اس مشکل پر قابو نہیں پا سکیں ۔۔۔اور اب تو کھل کر کہتی ہیں
کہ سو گئی تو سو گئی ۔۔۔اب کیا کریں- |
|
|
بلال عباس |
بلال عباس کے کئی دوستوں کا کہنا ہے کہ شوٹ کے دوران
اکثر بلال گہری نیند سوتا ہے اور اس کے سونے کی پوزیشنز بھی ایسی ہوتی ہیں
کہ اسے کوئی ہوش نہیں ہوتا۔۔۔اداکارہ کبریٰ کا کہنا ہے کہ تصاویر نہیں لے
پائی ورنہ بہت ثبوت ہوتے بلال کے سیٹ پر سونے کے۔۔۔ |
|