|
|
اولاد کبھی ماں باپ کا حق ادا نہیں کرسکتی، لیکن اگر
اولاد اس بات کو دل سے مان کر ان کے لئے ہر وقت کوئی نا کوئی محبت کا
نذرانہ پیش کرے تو اس کا بہت اجر ہے۔۔۔والدین تو ہر حال میں بچوں کے لئے
بہترین سوچتے ہیں لیکن جب بچے کسی قابل ہو جائیں اور ماں باپ کے لئے سوچنے
لگیں تو یہی وقت ہے جب آپ مطمئن ہوجائیں کہ آپ کی محنت رنگ لے آئی۔۔۔شوبز
میں ایسے کئی نام ہیں جنہوں نے اپنے ماں باپ کے لئے تحفوں کی شکل میں کچھ
نا کچھ پیش کیا |
|
منیب بٹ |
منیب بٹ ایک ایسے انسان ہیں جو اپنی زندگی کی ہر کامیابی
کا سہرا صرف اور صرف اپنی ماں کو ہی دیتے ہین۔۔۔وہ اکثر کوشش کرتے ہیں کہ
کسی نا کسی طرح والدین کے قدموں میں خوشیوں کا ڈھیر لگا دیں۔۔۔جب وہ خود
عمرہ کر کے آئے اپنی بیوی کے ساتھ تو آنے کے بعد اپنی ماں کو یہ تحفہ دیا
کہ وہ عمرہ پر جائیں اور اسے سرپرائز کی طرح پیش کیا۔۔۔اپنے والد کو ایک
بہترین گاڑی تحفے میں دی اور اپنے والدین کے چہروں پر یہ خوشی دیکھنے کے
لئے وہ باقاعدہ سرپرائز پلان کرتے ہیں۔۔۔ |
|
|
کبریٰ |
اداکارہ کبری ایک بہت اچھی انسان ہیں اور کبریٰ کا کہنا
ہے کہ وہ ایک ایسی ماں کی بیٹی ہیں جو بے انتہا مضبوط خاتون ہیں۔۔۔کبریٰ کے
والد کافی عرصہ سے ڈائمینشیا کا شکار ہیں اور والدہ نے ہی خود کو گھر کا
مضبوط ستون بنایا ہوا ہے۔۔۔کبریٰ نے اپنی محنت سے ایک خواب کو پورا کیا اور
ملتان میں اپنی امی کے لئے ایک گھر خریدا ہے۔۔۔کبریٰ کا کہنا ہے کہ میں
کبھی اپنی امی کی محبت کا قرض ادا نہیں کر سکتی۔۔۔ |
|
|
امر خان |
سب ہی جانتے ہیں کہ اداکارہ امر خان کی والدہ فریحہ جبین
نے کتنی محنت سے اپنی بیٹی کو تنہا پالا اور پڑھایا لکھایا۔۔۔اسے اچھا
پڑھانے کی خاطر کئی کئی دن فاقے بھی جھیلے اور تنگدستی کے دن گزارے۔۔۔امر
خان کا کہنا ہے کہ میری ماں نے مجھے باہر بھیجا اور آج میں اس قابل ہوئی کہ
اپنی امی کو دنیا گھماؤں تو بس یہ سفر شروع ہوچکا ہے۔۔۔ |
|