بابا نہیں لیکن وہ میرے ساتھ ہی ہیں۔۔۔ 3 شوبز ستاروں کے گھر میں پیاروں کے جانے کے بعد آنے والی خوشی

image
 
زندگی میں کسی کو کھو دینے کا احساس دل سے کبھی نہیں جاتا۔۔۔۔خاص طور پر جب وہ زندگی سے ہی چلا جائے۔۔۔ایسے بہت سارے نام ہیں جن کے گھر ان کے پیاروں کو کھو دینے کے بعد خوشی آئی لیکن وہ اس خوشی کی دستک کو ہمیشہ ادھورا ہی سمجھتے ہیں کیونکہ ان کے اپنوں کے ہونے کا احساس نہیں نا کہیں محسوس ضرور ہوتا ہے۔۔۔
 
منال
اداکارہ منال کی زندگی میں پچھلے دنوں بات پکی ہونے کی خوشی حصے میں آئی لیکن وہ فریم جس میں ایمن کی شادی کے وقت پوری فیملی موجود تھی وہ اس فریم میں مکمل نہیں تھی کیونکہ ایمن اور منال کے والد اس تصویر میں نہیں تھے۔۔۔منال نے لکھا کہ اس تصویر میں بابا نہیں ہیں لیکن میں جانتی ہوں کہ وہ میرے ارد گرد موجود ہیں اور ان کے چہرے پر عیاں تھا کہ وہ اپنی زندگی کے اس نئے باب سے خوش ضرور ہیں لیکن باپ کی یاد ان کے دل سے کبھی نہیں مٹے گی۔۔۔
image
 
مریم انصاری
ادکارہ مریم انصاری کی زندگی میں شادی کا لمحہ ان کے والد کے جانے کے کچھ دن بعد ہی آگیا۔۔۔ان کے گھر میں سب کے چہروں پر اس غم کی تصویر نمایاں تھی۔۔۔شادی کی خوشی بھی تھی اور باپ کے نا ہونے کا اذیت ناک احساس بھی۔۔۔مریم انصاری کے ساتھ ساتھ ان کے بھائی علی انصاری نے والدہ کو حوصلہ دیا ہوا تھا۔۔۔ورنہ ان کی والدہ بار بار اپنے حوصلے کھو رہی تھیں۔۔۔
image
 
صبور
صبور کا اپنی والدہ کے ساتھ ایک ایسا بونڈ تھا جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔۔۔بہت چھوٹی عمر میں ہی سجل نے کام شروع کیا اور والدہ ہر وقت اس کے ساتھ رہتیں۔۔۔ایسے لمحات میں صبور ہی گھر کو سنبھالتی اور چھوٹے بھائی کا خیال رکھتی۔۔۔صبور نے اپنی والدہ کے آخری دنوں میں بھی ان کا کافی خیال رکھا اور اب جبکہ ان کی بات پکی تھی تو ایسا لگا کہ ضبط کے سارے بندھن ٹوٹ گئے۔۔۔صبور کی آنکھوں میں ماں کی یاد کا درد سب کو نظر آیا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: