پیارے بچوں ایک گاؤں میں ایک بچی
رہتی تھی ۔اس کا نام رضوانہ تھا۔ رضوانہ ایک چھوٹی سی گول مٹول سی بچی تھی۔
لیکن اس کو کھانے پکانے کے پروگرام دیکھنے کا بڑا شوق تھا۔ اور وہ اکثر دل
میں سوچتی کے اللہ کرے امی اور گھر والے کہیں جائیں تو وہ کوئی تجربہ
کرے۔ایک دن رضوانہ کے دل کی مراد پوری ہو ہی گئی۔اور اس کے گھر ولے کسی کام
سے باہر چلے گئے ۔
اب تو رضوانہ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔اور وہ جلدی سے کچن میں چلی
گئی۔اور ادھر اُدھر دیکھنے لگی کہ کیا چیز پکائی جائے۔کافی سوچ بچار کے بعد
رضوانہ نے پکوڑے بنانے کا سوچا۔اور پکوڑے بنانے کی تیاری شروع کر دی۔ سب سے
پہلے تو رضوانہ نے آلو کاٹے۔پھر میدہ نکال کے اس میں نمک ،مرچ،ہلدی،
زیرہ،پیاز اور الو ڈال کر اس میں پانی مکس کر کے مزے مزے کے پکوڑے تیار
کرنا شروع کر دئیے۔ اور پورے گھر میں پکوڑوں کی خوشبو مہک اُٹھی۔
رضوانہ بڑی خوش ہو رہی تھی کہ گھر والے اس کو شاباش دیں گے۔ ابھی کچھ پکوڑے
تیار ہونے والے تھے۔ کہ رضوانہ نے سوچا کہ چٹنی بھی تیار کر لی جائے۔خیر
کچھ دیر میں رضوانہ نے پکوڑے اور چٹنی تیار کر لئیے۔ اور بے تابی سے گھر
والوں کا انتظار کرنے لگی۔
کچھ دیر بعد اس کے گھر والے آ گئے۔ اور سب نے جب دیکھا کہ رضوانہ نے پکوڑے
اور چٹنی بنائی ہے تو سب بہت خوش ہوئے۔ اور جب سب نے پکوڑے کھائے تو سب کے
منہ سے واہ واہ نکل گئی۔اور سب نے رضوانہ کو خوب شاباش دی۔اور رضوانہ بھی
اپنے کارنامے پر خوشی سے پھلولی نہ سما رہی تھی۔ |